Turkey tests Bozdogan From F16

ترکی کا فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

ترکی نے 10اپریل کو بوذڈوگان نامی میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ ترکی کے اس میزائل نے کامیابی سے ہائی سپیڈ ڈرون (حدف) کو تباہ کیا۔

چودہ اپریل کو ترکی نے اس میزائل کو پہلی بار اپنے ایف سولہ طیارے سے لانچ کیا۔ ترکی نے اس تجربے کی ویڈیو بھی جاری کردی ہے۔ ترک صدر کا کہنا ہے کہ ترکی ان چند ممالک میں شامل ہو گیا ہے جن کے پاس فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی ٹیکنالوجی ہے۔ یہ نئی ٹیکنالوجی سے لیس میزائل ہیں اور ترکی اب مہنگے میزائل خریدنے کے بجائے مقامی سطح پر تیار کردہ میزائل استعمال کرے گا۔

turkish air to air Missiles Bozdogan and goktogan


بوذڈوگان کا وزن 140 کلوگرام, لمبائی 3.3 میٹر، رفتار ماک 4 اور اسکی رینج 25 کلومیٹر ہے یہ فضا میں موجود لڑاکا طیاروں، ہیلی کاپٹروں، ڈرونز اور کروز میزائلوں کو تباہ کر سکتا ہے۔ اس میزائل میں ہائی ریزولوشن انفراریڈ امیجنگ سیکر انسٹال کیا گیا ہے۔ اس میزائل کو 2022 میں ترکی کی ائیر فورس میں باقاعدہ شامل کر دیا جائے گا۔ جو کہ امریکی میزائل ایم 9 سائیڈ وائنڈر کی جگہ لے گا۔


ترکش ائیر فورس کی ضروریات کو دیکھتے ہوئے پروجیکٹ گوکٹگ 2013 میں شروع کیا گیا تھا۔ جس کے تحت شارٹ رینج میزائل بوذڈوگان اور لانگ رینج گوکڈوگان تیار کئے گئے ہیں۔ بوذڈوگان کو مرلن اور گوکڈوگان کو پیریگرن کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *