Top 5 Military drones of China

چین کے پانچ غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل ڈرون جو پاکستان کی دفاعی ضروریات کے عین مطابق ہیں

جنگوں میں ایئر فورس کا کردار ہمیشہ سے ہی اہم رہا ہے، اس کی وجہ یہ ہے دشمن جب بھی آپ پر حملہ آور ہوتا ہے تو زیادہ تر یہی دیکھا گیا ہے کہ سب سے پہلا جواب ائیر فورس کی جانب سے ہی دیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا لڑاکا طیاروں پر بھاری انویسٹمنٹ کرتی دکھائی دیتی ہے، لیکن اب جنگوں کا طریقہ کار اور دور تیزی سے بدل رہا ہے، اور اس بدلتے دور میں ڈرون ٹیکنالوجی کو ایک خاص اہمیت حاصل ہے کیونکہ ماہرین کے نزدیک ڈرون طیارے لڑاکا طیاروں کی نسبت کم قیمت اور زیادہ موثر ہیں۔

پاکستان کے دفاع میں ڈرون کیا کردار ادا کر سکتا ہے اس پر میں کئی بار آرٹیکل لکھ چکا ہوں۔ اور ہر بار میں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ پاکستان کو بھارت اور افغانستان سے ملتی لمبی سرحد کی نگرانی کرنے کیلئے ڈرون طیاروں کا استعمال کرنا ہوگا، ہم اس مقصد کے لیے لڑاکا طیارے نہیں اڑا سکتے، اور اسکی وجہ یہ ہے کہ ڈرون طیارے لڑاکا طیاروں کی نسبت زیادہ دیر تک پرواز کر سکتے ہیں، ڈرونز لڑاکا طیاروں کی نسبت کم ایندھن استعمال کرتے ہیں، اور مینٹیننس کے اعتبار سے بھی ڈرونز پر اتنا خرچہ نہیں آتا جتنا لڑاکا طیارے کی مینٹیننس پر آتا ہے۔

اور جہاں تک رہی رفتار کی بات تو اس میں بھی ڈرونز لڑاکا طیاروں سے آگے نکل چکے ہیں، امریکہ اور چین سپر سونک ڈرونز بنانے کے بعد اب ہائپر سونک ڈرونز کی تیاری میں مصروف ہیں جو کہ آئیندہ چند سالوں میں آپریشنل ہو جائیں گے۔ ڈرون طیاروں کا مقصد صرف جاسوسی کرنا اور میزائل داغنا نہیں ہوتا ملکی دفاع میں انہیں کئی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے جو کہ آپ کو آگے چل کر پتہ چل جائے گا۔ آج میں چین کے ان چند ڈرونز کے بارے میں آپ کو بتاؤں گا جنہیں اگر پاکستان اپنے دفاع میں شامل کرتا ہے تو نا صرف بہت سا پیسہ بچایا جا سکتا ہے بلکہ دشمن کے دفاعی نظام کو مفلوج کرکے اپنے اہداف کو انتہائی کم وقت میں پوری طرح سے تباہ کیا جا سکتا ہے۔

سب سے پہلا جو ڈرون ہے وہ ہے “جی جے ٹو” ڈرون ۔ یہ “ونگ لونگ ٹو” کا ایکسپورٹ ویرئنٹ ہے۔ پاکستان ائیر فورس اس کی صلاحیتوں سے کافی متاثر نظر آ رہی ہے اور پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ چین سے مل کر اس ڈرون کو پاکستان ائیر فورس کیلئے تیار کرے گا۔ یہ ٹوٹل اڑتالیس ڈرونز پاکستان ائیر فورس آپریٹ کرے گی، یہ بات کھل کر سامنے نہیں آئی کہ پاکستان چین سے اس ڈرون کی ٹیکنالوجی بھی حاصل کر رہا ہے یا پھر اپنے انجینیئرز کو تربیت دلوانے کیلئے اس ڈرون پروجیکٹ میں حصہ لیا گیا ہے۔ جیسے کہ جے ایف سیونٹین پروجیکٹ کے زریعے پاکستانی انجینئرز کو طیارہ سازی کی تربیت دلوائی گئی۔

جس کا فائدہ یہ ہوا کہ آج ہمارے انجینئرز اس قابل ہو چکے ہیں ہم بغیر کسی ملک کی مدد کے ایک نیا لڑاکا طیارہ بنا سکتے ہیں، “جی جے ٹو” ڈرون نا صرف نگرانی کر سکتا ہے بلکہ یہ چار سو کلو گرام سے بھی زیادہ وزنی پے لوڈ اٹھا سکتا ہے۔ یہ فضا سے زمین پر مار کرنے والے بارہ میزائل یا گائڈڈ بم کیری کرسکتا ہے، جن میں ایچ جے ٹین اینٹی ٹینک میزائل بھی شامل ہیں۔ یہ مسلسل بیس گھنٹے تک پرواز کر سکتا، اسکی ٹاپ سپیڈ 370 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ “جی جے ٹو” ڈرون میں ایک ٹربوچارجڈ انجن انسٹال کیا گیا ہے۔ اسکی آپریشنل رینج کے حوالے سے بات کی جائے تو یہ ڈرون پندرہ سو کلو میٹر کے ریڈیس میں کاروائی کر سکتا ہے۔

پاکستان اور چین کے درمیان جب اس ڈرون کی ڈیل ہوئی تو اسکے بعد بھارت نے امریکہ سے تیس “ایم کیو نائن” ڈرونز خریدنے کا اعلان کیا۔ ایک “ایم کیو نائن” کی قیمت تقریباً 20 ملین امریکی ڈالر سے بھی زیادہ ہے، دی ڈپلومیٹ کے مطابق اس ڈرون کی قیمت تیس ملین ڈالر تک ہے۔ جبکہ جی جے ٹو تقریباً دو سے تین ملین ڈالر میں تیار کیا جاتا ہے۔

دوسرا ڈرون جو چین نے امریکی ڈرونز کے مقابلے میں تیار کیا ، وہ ہے “سی ایچ فائیو“، فلحال یہ ڈرون ساٹھ گھنٹوں تک مسلسل پرواز کر سکتا ہے جبکہ امریکہ کا جدید ترین “ایم کیو نائن” ڈرون مسلسل چودہ گھنٹے تک پرواز کر سکتا ہے۔

CH 5 Drone Urdu Details

“ایم کیو نائن” کی رینج انیس سو کلومیٹر تک ہے جبکہ “سی ایچ فائیو” کی رینج دس ہزار کلومیٹر تک ہے۔ چین اس ڈرون کی رینج کو بیس ہزار کلومیٹر تک لے جانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہی نہیں اس کی پرواز کا دورانیہ ساٹھ گھنٹوں سے ایک سو بیس گھنٹوں تک بڑھایا جائے گا۔ اس ڈرون میں بھی ٹربوچارجڈ انجن انسٹال کیا گیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ فی الحال “سی ایچ فائیو” ہزار کلو گرام کے ہتھیار کیری کرسکتا ہے، جبکہ امریکی ساختہ “ایم کیو نائن” سترہ سو کلو گرام کی ہتھیار کیری کر سکتا ہے، پاکستان اگر “سی ایچ فائیو” ڈرونز خریدتا ہے تو پاکستان ایئر فورس کے پاس یہ صلاحیت آ جائے گی کہ بھارت پر چاروں طرف سے حملہ آور ہو سکے گی، یہ ڈرون سولہ میزائل کیری کر سکتا ہے۔

امریکی ساختہ “ایم کیو نائن” کی قیمت سے آدھی قیمت میں تیار ہونے والا یہ ڈرون پاکستان کے دفاع کیلئے بہترین ہتھیار ثابت ہو سکتا ہے۔ کیونکہ یہ واحد ڈرون ایسی بہت سی خصوصیات کا حامل ہے جو ہر لحاظ سے پاکستان کی دفاعی ضروریات پوری کر سکتا ہے۔ جیسے کہ مسلسل ساٹھ گھنٹوں تک پرواز کرنے کی صلاحیت، اس صلاحیت کا حامل ڈرون سرویلنس، بارڈر پیٹرولنگ، اور کاؤنٹر ٹیررزم کیلئے بہت اچھا آپشن ہوگا۔ دوسری خصوصیت اس کی رینج ہے ، جو کہ بیس ہزار کلو میٹر تک ہو سکتی ہے۔ اس خصوصیت کا حامل ڈرون پاکستان کے پاس آ جانے کے بعد پاکستان اپنے ہر اس دشمن کو ٹارگٹ کر سکتا جہاں تک پاکستان کے میزائل نہیں پہنچ سکتے۔

تیسرا ڈرون “کلاوڈ شیڈو” ہے۔ یہ ایک زبردست ڈرون ہے اور میرے خیال سے پاکستان کو اسے حاصل کرنے میں دیر نہیں کرنی چاہیے، یہ ایک سٹیلتھ ڈرون ہے اور اسے الیکٹرونک وارفیئر کیلئے بھی کانفیگر کیا جا سکتا ہے۔ یہ ڈرون اپنے ہارڈ پوئنٹس کے علاوہ اندرونی حصے میں بھی ہتھیار کیری کر سکتا ہے۔
اس ڈرون میں ٹربوجیٹ انجن استعمال ہوتا ہے جس کی مدد سے یہ چھ سے سات سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرسکتا ہے، “کلاوڈ شیڈو” کو فائٹر جیٹس کے ساتھ اڑایا جا سکتا ہے، اگر آپ نیچے دکھائی جانے والی تصویر کو دیکھیں تو تین “کلاوڈ شیڈو” ڈرونز آپ دیکھ سکتے ہیں اور تینوں مختلف کانفیگریشنز کے ساتھ فلائی کر رہے ہیں۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ دوران جنگ ان ڈرونز کو دشمن پر میزائل برسانے۔ اہم ٹارگٹس کو سیلیکٹ کرنے، ائیر ڈیفنس سسٹمز کو جام کرنے اور جاسوسی کرنے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس ڈرون کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ تقریبا چھ گھنٹے تک مسلسل پرواز کر سکتا ہے، اس ڈرون کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ یہ پندرہ ہزار میٹر کی بلندی پر پرواز کر سکتا ہے، “کلاوڈ شیڈو” اپنے ایکسٹرنل ہارڈ پوائنٹس پر چار سو کلوگرام کے ہتھیار کیری کر سکتا ہے۔ اس کے ہتھیاروں میں فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائل شامل ہیں، یہ ڈرون چھوٹے کروز میزائلوں کو بھی فائر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

چین کا بنایا ہوا چوتھا ڈرون جو زبردست صلاحیتوں کا حامل ہے وہ ہے “ڈبلیو جے سیون ہنڈرڈ” ، ابھی تک جتنے بھی ڈرونز آپ کو بتائے گئے ہیں وہ کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں سے لیس کئے جا سکتے ہیں۔ جن میں زیادہ تر اینٹی ٹینک اور لینڈ اٹیک میزائل شامل ہیں، لیکن “ڈبلیو جے سیون ہنڈرڈ” چین کا وہ لیٹسٹ یو اے وی ہے جو میڈیم سے لانگ رینج اینٹی شپ کروز میزائلوں، اینٹی ریڈی ایشن، اور لینڈ اٹیک میزائلوں سے لیس کیا جا سکتا ہے۔ اس ڈرون میں ٹربوجیٹ انجن انسٹال کیا گیا ہے تاہم اسکی سپیڈ اور رینج کے حوالے سے تفصیلات میسر نہیں ہیں۔ یہ ڈرون 20 گھنٹے تک پرواز کر سکتا ہے, یہ ایک سٹیلتھ ڈرون ہے جو نیوی اور ائیر فورس کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے, یہ اپنی ویپنری اور سٹیلتھی فیچرز کے اعتبار سے ایک اہم ڈرون ہے ۔

WJ 700 Drone URDU Details

پانچواں ڈرون “سی ایچ سیون” ہے یہ ایک سب سونک نیکسٹ جنریشن ڈرون ہے، اس ڈرون کی پروڈکشن دو ہزار بائیس تک شروع ہوگی، “سی ایج سیون” ڈرون 13 کلومیٹر اونچائی پر پرواز کر سکتا ہے، یہ ایک ہائی سپیڈ ڈرون ہے جو کہ نو سو بیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کر سکتا ہے یہ مسلسل پندرہ گھنٹے تک پرواز کر سکتا ہے۔چونکہ یہ ڈرون سٹیلتھ ٹیکنالوجی کا حامل ہے تو یہ اپنے ہتھیار انٹرنل ویپنز بے میں کیری کرتا ہے یہ ڈرون خطرناک حالات میں نا صرف جاسوسی کر سکتا ہے بلکہ ہائی ویلیو ٹارگٹس کو نشانہ بھی بنا سکتا ہے۔

اسکے علاوہ “سی ایچ سیون” ایک ہی وقت میں ریڈار الیکٹرونک سگنلز کو انٹرسپٹ بھی کر سکتا ہے اور ہائی ویلیو ٹارگٹس کو ڈیٹیکٹ اور مانیٹر بھی کر سکتا ہے۔ سی ایچ سیون کی ویپنری کے حوالے سے بات کی جائے، تو اینٹی ریڈی ایشن میزائل، فضا سے زمین اور سطح سمندر پر مار کرنے والے میزائل اور لمبے فاصلے تک مار کرنے والے پریسیزن گائڈڈ بم اس ڈرون کے ہتھیار ہیں۔

CH 7 Stealth Drone Details in URDU

تو یہ تھیں ان چند ڈرونز کی مختصر تفصیلات جو دشمن کے ائیر ڈیفنس میزائل سسٹمز، میزائل لانچرز، کمیونیکیشن سسٹم اور ائیر بیسسز کیلئے بہت بڑا خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ پاکستان ائیر فورس کو ایک ڈرون فورس بنانے کی ضرورت ہے جیسے کہ چین بنا چکا ہے۔ یہ ضرورت اس لئے ہے کہ ایک تو بھارت اپنا ائیر ڈیفنس میزائل سسٹم بہتر کر رہا ہے اور دوسرا اسرائیل سمیت وہ ممالک جو پاکستان کو ختم کرنے کا خواب دیکھ رہے ہیں انہیں ایسی کسی بھی حرکت سے باز رکھنے کیلئے نفیس ہتھیاروں کا حصول ضروری ہے۔

نوٹ : اگر آپ دفاع سے متعلق معلوماتی ویڈیوز دیکھنا پسند کرتے ہیں تو ہمارے یوٹیوب چینل ایڈوانس پاکستان کو ضرور سبسکرائب کریں۔ شکریہ

2 thoughts on “چین کے پانچ غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل ڈرون جو پاکستان کی دفاعی ضروریات کے عین مطابق ہیں”

  1. Sir I’m your big fan and also a regular viewer of you. Chanal pa please vedio ap lod kr du bhaai. Wasay tu mujha defense say related new miti rhti hn mgr ap sa sun bht maza ata ha please regular vedios upload Kiya krn. You doing hard work may Allah bless you and safe you from any danger 🙏. Allah give you all things what you want I said all things. Because I know that your prayers will be only for Pakistan and its development. Pakistan 🇵🇰 Zindabad pak 🇵🇰 Zindabad 🇹🇷❤️🇵🇰❤️🇯🇴❤️ Kashmir. Inshallah Kashmir bnay ga Pakistan 🇵🇰 inshallah Mari pori Zindagi Islam or pakistan 🇵🇰 ka liya kurban. Kashmir k liya pakistan 🇵🇰 ka last bacha bhi lray ga. Agr Pak govt Kashmir k liya kuch nhi krti tu ma kro ga. Ma bht Bda business man bnu ga ur pak army ki bht help kron ga inshallah Pak army ka budget 50 to70 dollars hu ga Allah Mari duwaon ku qbol kray ameen ❤️ Mera jina mra mrna pakistan 🇵🇰 ka liya h khna tu bht kuch h mgr ya Dr ha k itna zyada comment aga puhancha ga ya nhi tu is liya itnaa h love bro by 🇵🇰❤️

  2. Sir Please vedio up lo kro ur defense detective ki please jwab diya kro ya phr apni team may izafa kro. Advance sorry agr bht advance bola hu

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *