پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کرلیا

پاکستان کا بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کرلیا ، غزنوی میزائل زمین سے زمین تک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ہے، تجربے کا مقصد آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ کی آپریشنل تیاریوں کو جانچنا تھا، غزنوی میزائل زمین سے زمین تک ہدف کو کامیابی سےنشانہ بناسکتا ہے۔

میزائل کا ٹوٹل وزن 5256 کلو گرام ہے،یہ 9.64 میٹر لمبا اور اسکا ڈایامیٹر 0.88 میٹر ہے۔ غزنوی حتف ون میزائل 700 کلوگرام تک ہائی ایکسپلوزیو یا نیوکلیئر وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اور اسکی رینج تقریباً 320 کلومیٹر تک ہے۔

یاد رہے پاکستان حتف تھری بھی تیار کر چکا ہے جو کہ سائز اور ممکنہ تور پر صلاحیتوں میں حتف ون سے مختلف ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ تجربے کے دوران میزائل ویپن سسٹم کے تکنیکی پیرامیٹرز کو جانچا گیا، آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد علی نےتجربے کامشاہدہ کیا، سائنسدان، انجینئرز ودیگراعلیٰ حکام بھی موقع پر موجود تھے۔ ترجمان کے مطابق کمانڈراے ایس ایف سی نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو سراہا جبکہ صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور عسکری قیادت نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *