پاکستان ائیر فورس نے جے ایف سترہ بلاک تھری کیلئے جدید میزائل حاصل کرلئے

پاکستان ائیر فورس نے اپنے اگلے طیارے جے ایف سترہ کے تیسرے بلاک کیلئے پی ایل 10 ای میزائل حاصل کر لئے ہیں۔

حال ہی میں جے ایف سترہ تھری کی آزمائشی پرواز کی گئی جس میں اس طیارے کو نئی جنریشن کے میزائل سے لیس دیکھا جا سکتا ہے، جو کہ اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ پاکستان ائیر فورس کو یہ میزائل فراہم کر دئیے گئے ہیں۔

JF17 Block3 in 2021 with PL10E

بلاک تھری پاکستان ائیر فورس کا مستقبل کا طیارہ ہے اور اسے نئے ہتھیاروں سے لیس کیا جائے گا۔ اب تک مختلف ذرائع یہ دعویٰ کرتے رہے ہیں کہ فضائی لڑائی کیلئے بلاک تھری کو چین کے دو نئے میزائلوں جن میں پہلا کم فاصلے پر مار کرنے والا پی ایل 10 ای اور دوسرا لمبے فاصلے تک مار کرنے والا پی ایل 15 شامل ہیں۔ لیکن سرکاری طور پر اس حوالے سے تصدیق نہیں ہوئی تھی۔ تاہم بلاک تھری کی شائع ہونے والی نئی تصویر سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ بلاک تھری کو ان جدید میزائلوں سے لیس کیا جا رہا ہے۔

ان دونوں میزائلوں سے چین کے ففتھ جنریشن طیارے بھی لیس ہیں۔ اور بلاک تھری کو ان سے لیس کرنے کی وجہ بھارتی ائیر فورس میں نئے طیاروں کی شمولیت ہے۔ جو کہ ایسے ہی جدید میزائلوں سے لیس ہیں۔

بلاک تھری کے ساتھ  نظر آنے والا پی ایل 10ای میزائل کم فاصلے پر مار کرنے والا میزائل ہے۔ جس کی رینج 20 کلومیٹر تک ہے۔ اور اس کی حدف تک پہنچنے کی رفتار آواز کی رفتار سے تین گنا (ماک تھری) زیادہ ہے.

PL10E Missile for Pakistan air force

یہ ایک انفراریڈ ہومنگ میزائل ہے جو کہ ہیلمٹ ماونٹڈ ڈسپلے کے ذریعے دشمن طیارے پر داغا جاتا ہے پھر چاہے وہ طیارہ آپ کے طیارے کے سامنے ہو یا پیجھے کی جانب۔ پائلٹ دشمن طیارے کو ہیلمٹ ماونٹڈ ڈسپلے کے ذریعے دیکھ کر اسے لاک کر سکتا ہے۔ یہ اینٹی سٹیلتھ صلاحیت کا حامل میزائل ہے اور انتہائی پھرتی سے رستہ بدلنے والے طیاروں کو دیکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یعنی نئے طیارے جو میزائلوں کو بہتر طریقے سے چکمہ دے سکتے ہیں انھیں یہ میزائل تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس میزائل کے جے ایف سترہ بلاک تھری کے ساتھ منظر عام پر آنے سے یہ بات بھی ثابت ہو چکی ہے کہ اس میں ہیلمٹ ماونٹڈ ڈسپلے کی سہولت بھی موجود ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *