Missile from Syria lands in Israel, triggers Israel strike

اسرائیلی کے خفیہ جوہری ری ایکٹر پر حملہ

شام کی سرحد سے اسرائیلی جوہری ری ایکٹر کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم حملے میں جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔

مختلف خبر رساں اداروں کے مطابق شام کی طرف سے اسرائیل پر میزائل حملہ کیا گیا جو کہ اسرائیل کے جنوبی علاقے النقب میں گرا، میزائل حملے میں ڈیمونہ کے خفیہ جوہری ری ایکٹر کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اسرائیلی حکام کے مطابق میزائل حملے میں جوہری ری ایکٹر کو نہیں بلکہ اسرائیلی طیارے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔ اسرائیل حکام کا دعویٰ ہے کہ ہم نے اس حملے کے بعد شام میں موجود میزائل لانچرز سمیت دوسرے احداف کو نشانہ بنایا ہے۔

Syrian air defense

اسرائیلی فضائی دفاعی نظام اس میزائل کو روکنے میں ناکام رہا تاہم اسرائیلی ملٹری کے مطابق ڈیمونہ میں واقع جوہری ری ایکٹر کے علاقے میں میزائل حملے کی صورت میں دفاعی نظام کے تحت لگائے گئے سائرن بجنا شروع ہوگئے تاہم میزائل جوہری ری ایکٹر سے بہت دور گرا۔

دوسری جانب شامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے حملے میں 4 فوجی زخمی ہوئے جب کہ متعدد اسرائیلی میزائلوں کو خود کار دفاعی نظام کے تحت فضا میں ہی تباہ کردیا گیا۔ میزائل حملے سے متعلق ابھی تک کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم ایران کی جانب سے جوہری ری ایکٹر پر حملے کے بعد اسرائیل کے ڈیمونہ میں خفیہ جوہری ری ایکٹر کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *