Indonesian Navy Missing Submarine

انڈونیشیا کی بحریہ کی آبدوز لاپتہ

انڈونیشیا کی بحریہ کی ننگالہ 402 آبدوز بالی کے جزیرے سے 60 میل کے فاصلے پر گہرے سمندر میں لاپتہ ہو گئی ہے۔

انڈونیشیا کی بحریہ کا کہنا ہے کہ لاپتہ آبدوز میں 53 افراد پر مشتمل عملہ سوار ہے اور آبدوز میں ہفتے کی صبح تین بجے تک کی آکسیجن موجود ہے۔ گمشدہ آبدوز کی تلاش میں چھ جنگی بحری جہازوں، ہیلی کاپٹروں کا استعمال کیا جا رہا ہے اور اس کام میں چار سو افراد مصروف ہیں۔

سنگاپور اور ملائیشیا نے بھی اپنے جہاز اس آبدوز کی تلاش میں روانہ کیے ہیں جبکہ ترکی، امریکہ، اسٹریلیا، فرانس اور جرمنی نے بھی اس سلسلے میں مدد اور تعاون کی پیش کش کی ہے۔ انڈونیشیا میں حکام کے مطابق اس لاپتہ ہو جانے والی آبدوز کی تلاش کا کام فوری طور پر شروع کر دیا گیا تھا۔

یہ آبدوز بالی کے جزیرے کے شمال میں جنگی مشقیں کر رہی تھی لیکن ان مشقوں کے بعد نتائج کا تعین کرنے کے لیے آبدوز کے عملے نے رابطہ نہیں کیا۔ انڈونیشیا کی بحریہ کا کہنا ہے کہ آبدوز 700 میٹر گہرائی میں تھی جب رابطہ منقطع ہوا۔ ننگالہ 402 جرمن ساختہ آبدوز ہے اور اسے انڈونیشیا کی بحریہ میں 1981 میں شامل کیا گیا تھا۔

Indonesian submarine is missing

انڈونیشیا کی بحریہ کے ایڈمرل جولیس وڈجونو نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ بحریہ تلاش کا کام کر رہی ہے۔ ہمیں معلوم ہے کہ اس جگہ سمندر بہت گہرا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس آبدوز سے اس وقت رابطہ منقطع ہو گیا جب اسے زیادہ گہرائی میں جانے کی اجازت دی گئی۔ یہ انڈونیشیا کی پانچ میں سے یہ ایک آبدوز ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے روائٹرز کے مطابق اس آبدوز کو 1970 کی دہائی کے آخری برسوں میں بنایا گیا تھا جس کے بعد 2012 میں اس کی جنوبی کوریا میں دو سال تک مرمت کی گئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *