Argentina-selected-jf-17-and-Mig-35-for-replacing-its-Mirage-aircrafts.jpg

ارجنٹینا نے لڑاکا طیارے کی خریداری کیلئے جے ایف 17 اور مگ 35 کو چن لیا۔

ارجنٹینا کی ائیر فورس نے اپنے اگلے لڑاکا طیارے کیلئے دو لڑاکا طیارے چن لئے۔

تفصیلات کے مطابق ارجنٹینا کی ائیر فورس کو میراج طیاروں کی جگہ نئے لڑاکا طیارے شامل کرنا چاہتی ہے۔ جس کیلئے دو طیارے جن میں پاکستان کا جے ایف 17 اور مگ 35 کو چنا گیا ہے۔ اور اب ان دونوں لڑاکا طیاروں میں سے کسی ایک کو ارجنٹینا کی ائیر فورس خریدے گی۔

ارجنٹینا کی ائیر فورس نے چھ سال پہلے  ہی اپنے میراج طیاروں کو ریٹائر کر دیا تھا مگر ان کی جگہ نئے طیاروں کو شامل نہیں کیا جا سکا۔ گزشتہ چھ برسوں میں ارجنٹینا نے مختلف ممالک سے طیاروں کی خریداری کے حوالے سے بات چیت بھی شروع کی مگر خریداری نہیں کی جا سکی۔ 2020 میں ارجنٹائن ائیر فورس کے چیف آف کی دی جنرل سٹاف بریگیڈیئر زاویر آئزاک نے پوکارا ڈیفنس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا ملک پاکستان کے تیار کردہ جے ایف سیونٹین بلاک تھری کو خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔
JF-17 BLOCK 3


بریگیڈیئر زاویر آئزاک نے اپنے انٹرویو میں اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ ارجنٹینا نے 2017 میں طیاروں کو جانچنے کیلئے ایک وفد پاکستان بھیجا تھا تاہم اب ہماری ائیر فورس بلاک تھری کیلئے سوچ رہے ہیں۔ ارجنٹینا کی ائیر فورس کو اس وقت تقریباً 12 سے 14 طیارے درکار ہیں اور ذرائع کے مطابق پاکستانی ساختہ جے ایف سترہ اور روس کا تیار کردہ مگ 35 دو آپشنز موجود ہیں جن میں سے کسی ایک کو چنا جائے گا۔

پاکستان اس وقت تیزی سے جے ایف سیونٹین بلاک تھری پر کام کر رہا ہے اور اگلے سال کچھ یونٹس ائیر فورس کے حوالے کئے جانے کا امکان ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *