Home / Uncategorized / چمکتے دمکتے انڈیا کی ایک جھلک

چمکتے دمکتے انڈیا کی ایک جھلک

چمکتے دمکتے انڈیا میں 27 کروڑ لوگ غربت کی انتہائی سطح سے بھی نیچے ہیں۔ جو اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے اپنے جسمانی اعضاء تک بیچتے رہتے ہیں۔

دنیا میں سب سے زیادہ جسمانی اعضاء انڈیا میں فروخت کیے جاتے ہیں۔ انڈیا کو انسانی اعضاء کے خریدوفروخت کی سب سے بڑی منڈی کہا جاتا ہے۔ انڈیا میں بہت سے گاؤں ایسے ہیں جن کے باہر بورڈ لگا ہوتا ہے کہ اس گاؤں کے ہر بندے کا گردہ برائے فروخت ہے۔ آپ کو جو بھی بلڈ گروپ ہو رابطہ کیجیے۔

انڈیا میں دو کروڑ انسان چوہے کھا کر گزارہ کرتے ہیں۔

دنیا میں انسانوں کی سب سے بڑی آبادی انڈیا میں فٹ پاتھوں پر سوتی ہے۔ فٹ پاتھ پر سونے والوں کی تعداد ایک محتاط اندازے کے مطابق 2 کروڑ کے قریب ہے۔
انڈیا دنیا کا واحد ملک ہے جہاں پورے پورے خاندان فٹ پاتھوں پر مستقل بسیرا کیے ہوتے ہیں۔

غربت کی وجہ سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ خود کشیاں بھی انڈیا میں ہی کی جاتی ہیں۔ خود کشیاں کرنے والے زیادہ تر کسان ہوتے ہیں۔

اسی وجہ سے انڈیا میں خواتین کے لیے جسم فروشی کا کاروبار قانونی قرار دیا گیا ہے۔ انڈیا میں رجسٹر طوائفوں کی تعداد 10 لاکھ کے قریب ہے۔ جب کہ وہ خواتین جو چھپ کر جسم فروشی کرتی ہیں ان کی تعاد 1 کروڑ سے اوپر ہے۔

انڈیا کی 70 فیصد آبادی کے پاس ٹوائلٹ کی سہولت نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے پوری دنیا میں انڈیا کا مذاق بنتا ہے اور اس پر لطیفے بھی بنتے ہیں۔
خود انڈیا میں بھی اس پر کئی فلمیں بنی ہیں۔
بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق 1 ارب انڈینز کے گھروں میں بیت الخلاء کی سہولت موجود نہیں ہے۔

انڈیا کا کل بیرونی قرضہ 521 ارب ڈالر ہے۔ جب کہ انڈیا کے کل فارن ریزروز 429 ارب ڈالر ہیں۔ جو درحقیقت اس کے اپنے نہیں بلکہ 8 فیصد شرح سود پر بینکوں سے لی گئی رقوم ہیں اور اس صورتحال کا سلیس ترجمہ یہ کہ بھارتی معیشت ہوا میں معلق ہے۔
ہر ایک انڈین پر اتنا ہی قرضہ ہے جتنا ہر پاکستانی مقروض ہے۔

اسی غربت سے تنگ آکر انڈیا کے 29 میں سے 22 صوبے آزادی مانگ رہے ہیں۔
کم از کم سو مختلف تحریکیں انڈین ریاست کے خلاف چلائی جا رہی ہیں اور کم از کم چالیس فیصد انڈیا پر انڈین سٹیٹ کی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔
دنیا میں سب سے بڑی گوریلا تحریک نیکسلائیٹس بھی انڈیا میں ہی برسپیکار ہیں۔
بھارت کے مختلف صوبوں میں پاکستانی پرچم کا لہرانا اب معمول بن چکا ہے۔

پڑوسیوں کے ساتھ دنیا میں سب سے زیادہ سیز فائر معاہدے انڈیا نے کیے ہیں جس کا دوسرا مطلب سب سے زیادہ جنگیں اور پڑوسیوں کو سب سے زیادہ تنگ کرنا بھی ہے۔

پوری دنیا میں سب سے زیادہ انپڑھ انڈیا میں پائے جاتے ہیں جن کی تعداد 31 کروڑ ہے۔ یہ تعداد امریکہ کی کل آبادی کے برابر ہے۔

بھارت میں 80 فیصد پل سو سال سے زیادہ پرانے اور ایکسپائر ہوچکے ہیں جن کو دوبارہ نہیں بنایا جا رہا۔

دنیا بھر میں سب سے زیادہ ایڈز کے مریض اس وقت انڈیا میں ہیں۔ انڈیا دنیا کا واحد ملک ہے جہاں ایڈز کے مریضوں کے لیے الگ سے ٹرینیں چلائی جاتی ہیں۔

بھارت میں غربت کی وجہ سے بچیوں کو ماؤوں کے پیٹ میں مارنے کا رجحان پوری دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ تیرہ خواتیں انڈیا میں صرف ابارشن کراتے ہوئے روزانہ مرجاتی ہیں۔

!اور ہاں یاد آیا

بھارت کو دنیا کا ’’ریپ کیپٹل‘‘ کہلانے کا اعزاز بھی حاصل ہے اور پوری دنیا میں خواتین کا سب سے زیادہ ریپ بھارت میں کیا جاتا ہے۔

یہ ہے وہ انڈیا جس پر آج بھی کچھ سرخے اور قوم پرست روتے ہیں کہ ہم کیوں الگ ہوئے اور جو اپنی عوام کو فٹ پاتھوں پر سلا کر چاند پر پہنچنے کی کوشش کر رہا ہے۔

About yasir

Check Also

سلالہ چیک پوسٹ پر امریکی حملہ۔۔۔ دوسرا رخ

سلالہ چیک پوسٹ پر امریکی حملہ۔۔۔ دوسرا رخ۔۔۔ ! سلالہ چیک پوسٹ پر حملہ اور …