Home / Pakistan Army / بھارتی آرمی چیف نے پاک فوج کو کونسا سرپرائز دینے کی بات کی

بھارتی آرمی چیف نے پاک فوج کو کونسا سرپرائز دینے کی بات کی

بھارتی آرمی چیف نے پاکستان سے جنگ چھیڑنے کا عندیا دے دیا، بھارتی آرمی چیف نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان کو درد محسوس کروایا جائے، اور بھارتی فوج کی کاروائی میں ہمیشہ سرپرائز ہوتا ہے اور ہم اگلی کاروائی کا بتا نہیں سکتے۔

حال ہی میں پاکستان کے وزیراعظم نے بھارت کے ساتھ مذاکرات کرنے کے لیے ایک خط لکھا تھا جس کے جواب میں بھارتی حکومت نے بھی مذاکرات کے لئے رضا مندی ظاہر کی تھی، مگر پھر اچانک سے بھارتی حکومت کی زبان بدل گئی، اور اگلے ہی دن بھارتی فوج کے چیف نے پاکستان کو سرپرائز دینے کی بات کر دی۔

بات صاف ظاہر ہو چکی ہے کہ بھارتی فوج جنگ کے موڈ میں ہے لہذا بھارتی فوج نے اپنی حکومت کو مذاکرات کی طرف جانے سے روک دیا، اگر تھوڑا پیچھے نظر ڈالیں تو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کچھ روز پہلے پاکستان آئے تھے پاکستان آنے سے پہلے انہوں نے دوسرے ممالک پر حملہ کرنے والے ایئرکرافٹ کیریئر کا دورہ کیا تھا، جس کا صاف مطلب یہی تھا کہ پاکستان نے اگر ڈومور کا مطالبہ تسلیم نہ کیا تو ہمارے پاس دوسرا آپشن بھی موجود ہے۔

مائیک پومپیو کے پاکستان آنے کے بعد وہ کچھ حاصل نہ ہوا جو وہ حاصل کرنے آئے تھے، لہذا انہوں نے پاکستان سے ہی سیدھا بھارت جانے کا پلان بنایا۔ یہاں صورتحال مزید واضح ہو جاتی ہے کی اب امریکہ پاکستان کو بھارت کے ذریعے سبق سکھانا چاہتا ہے، بھارتی فوج میں اتنی سکت نہیں کہ وہ اپنے دم پر پاکستان سے لڑنے کی بات کرسکیں، کیوں کہ پاکستان اور بھارت ایٹمی قوت ہیں۔

بھارتی فوج کو اس بات کا اندازہ بھی ہے کہ پاکستانی میزائل پانچ سے بارہ منٹ میں پورے ہندوستان کو راکھ میں بدل سکتے ہیں، جبکہ بھارت کے پاس پاکستانی میزائلوں کو روکنے کا نظام بھی موجود نہیں۔

بھارتی آرمی چیف کی جنگ کی دھمکی کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر نے جواب دے دیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ جنگ اس وقت ہوتی ہے جب کوئی تیار نہ ہو ہم جنگ کے لیے تیار ہیں، اور پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے، لہذا سوچ سمجھ کر دھمکی دی جائے۔

بھارتی آرمی چیف کے سرپرائز کی بات کی جائے تو بھارتی فوج کا سرپرائز زیادہ سے زیادہ یہی ہو سکتا ہے کہ بھارتی افواج کے پیچھے امریکی  اور اسرائیلی افواج ہو سکتی ہیں، حال ہی میں اس بات کا بھی انکشاف ہوا تھا کہ اسرائیلی آبدوزیں بحرہ عرب کی طرف بڑھ رہی ہیں۔

جبکہ اسرائیلی فوج کو امریکہ افغانستان میں لا چکا ہے، بھارت پاکستان کو تین طرف سے سرپرائز دینا چاہتا ہے، افغانستان کی طرف سے، بحر ہند ، یعنی گوادر طرف سے اور پاک بھارت سرحد کی طرف سے۔

یہی انکشافات چوہدری نثار نے اپنے ایک انٹرویو میں کیے تھے کہ پاکستان کو زبردست خطرات لاحق ہیں، دشمن فوجیں تیار بیٹھی ہیں۔ وہ دشمن فوجیں اسرائیلی، امریکی اور بھارتی ہی ہیں، مگر فکر کرنے کی بات نہیں خدا نہیں پاک فوج کو غزوہ ہند میں لڑنے کے لیے تیار کر لیا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ کوئی آسان جنگ نہیں تھی اس جنگ میں دشمن فوجی لباس کے بغیر آپ کے سامنے گھوم رہا ہوتا ہے مگر آپ یہ اندازہ جب تک لگاتے ہیں کہ یہ دشمن ہے اس وقت تک وہ اپنا کام کر چکا ہوتا ہے، مگر تاریخ کی یہ سب سے بڑی اور مشکل جنگ پاک آرمی نے جیت لی ہے۔

یاد رہے: غزوہ ہند میں مسلمان فوج پورے ہندوستان کو فتح کرلے گی اور پھر اسرائیل کا رخ کرے گی، حالات آپ کے سامنے ہیں کیا ایسا ہوتا نظر نہیں آرہا؟ فیصلہ آپ پر چھوڑتا ہوں۔

تحریر: یاسر حسین

Share This

About yasir

Check Also

بھارت محتاط رہے جنرل قمر جاوید باجوہ بہت قابل آفیسر ہیں ۔ بکرم سنگھ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجو نے جب آرمی چیف کا عہدہ سنبھالا تو سابقہ …