Home / Uncategorized / پاکستان اور برطانیہ کے درمیان احتساب اور انصاف کا معاہدہ

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان احتساب اور انصاف کا معاہدہ

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان انصاف اور احتساب کے ڈکلیئریشن پر دستخط۔

عمران خان نے حکومت میں آتے ہی یہ اعلان کیا تھا کہ کے اس حکومت کی اولین ترجیح پاکستان کی لوٹی ہوئی دولت واپس پاکستان لانی ہے۔ اور ملک میں احتساب کا عمل شروع کرنا ہے۔

وزیراعظم نے اس اعلان پر عمل کرتے ہوئے برطانیہ سے آئے ہوئے برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید سے ملاقات کی اور ایک معاہدہ کیا ہے۔ معاہدے کے مطابق پاکستانی اثاثوں کی ریکوری کیلئے دوبارہ کام کیا جائے گا، اس کے علاوہ منی لانڈرنگ کے تدراک کے لیے دونوں ممالک پاکستان اور برطانیہ مل کر اقدامات کریں گے۔ یہ معاہدہ مجموعی طور پر ہوگا کسی انفرادی شخص یا معاملے پر نہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے برطانوی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ سے پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچا ہے۔

معاہدے کے مطابق ملزمان کی حوالگی سے متعلق دوبارہ کام شروع کیا جائے گا، الطاف حسین کا پاکستان کے خلاف کھل کر سامنے آنے کے بعد پچھلی حکومت نے ملزمان کی حوالگی کیلئے برطانیہ سے رابطہ کیا تھا مگر چونکہ الطاف حسین بھارت کا ایک خاص کارندہ ہے اور نواز شریف کے ذاتی کاروبار بھارت میں موجود ہیں تو بھارتی دباؤ کی وجہ سے پچھلی حکومت نے اس معاملے پر کچھ زیادہ زور نہیں دیا۔

ملزمان کی پاکستان منتقلی کے بارے میں بات کی جائے تو ناصرف الطاف حسین کو پاکستان کے حوالے کرنے کی بات ہوگی بلکہ نواز شریف کے دونوں بیٹوں جن کے نام پاکستان کی لوٹی ہوئی رقم سے خریدی ہوئی جائیداد ہے، اور اسحاق ڈار جس پر پاکستان میں مختلف کیسسز چل رہے ہیں کو بھی پاکستان کے حوالے کیا جا سکتا ہے، مگر یہ سب پاکستان کی حکومت کی سنجیدگی پر منحصر ہے، اور موجودہ حکومت اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہی ہے۔

اس کے علاوہ برطانوی وزیر داخلہ نے ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے ہٹنے کے لیے پاکستان کی مدد کی یقین دہانی بھی کروائی، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ برطانیہ پاکستان سے بہتر تعلقات کو فروغ دینے کے بارے میں سنجیدہ ہے۔ برطانوی وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کی افوج نے دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے اہم اقدامات اٹھائے۔

Share This

About yasir

Check Also

بھاری اسلحے کے سب سے بڑے خریدار

بھاری اسلحے کے سب سے بڑے خریدار سویڈش تحقیقی ادارے ’سپری‘ کے مطابق گزشتہ پانچ …