Home / Pakistan / پاکستان آرمی کے گن شپ ہیلی کاپٹر گلگت بلتستان میں تعینات

پاکستان آرمی کے گن شپ ہیلی کاپٹر گلگت بلتستان میں تعینات

اطلاعات کے مطابق پاکستان کی افواج نے گلگت بلتستان میں فوجی آپریشن شروع کرنے کا ارادہ کر لیا ہے، حال ہی میں گلگت بلتستان میں کچھ شرپسند عناصر نے بچیوں کے سکولوں کو جلا دیا تھا جس کے نتیجے میں یہ خدشہ پیدا ہوا کہ گلگت بلتستان بھی دہشت گردی کی لپیٹ میں آ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس کارروائی کے پیچھے دشمن ملک کا ہاتھ ہوسکتا ہے، اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاک آرمی نے گن شپ ہیلی کاپٹروں کو گلگت بلتستان میں تعینات کردیا ہے، پاک آرمی کی طرف سے فوری ایکشن قابل دید ہے،کیونکہ دہشت گردی کے خلاف جتنا جلدی ہو سکے ایکشن لینا ملکی مفاد میں ہے۔

آپ سب کو یاد ہوگا کہ ایک وقت تھا جب سوات پاکستان کا انتہائی پرامن علاقہ ہوا کرتا تھا، پوری دنیا سے لوگ سوات کی خوبصورتی دیکھنے آتے تھے جس کے نتیجے میں ملکی خزانے کو فائدہ پہنچتا تھا، مگر بھارت کو پاکستان کی خوشحالی ہضم نہیں ہوتی، لہذا سوات کو بھارت نے دہشتگردوں کی آماجگاہ بنا دیا، جس کے بعد پاک فوج کو بھر پور طاقت کے ساتھ آپریشن کرنا پڑا، بہت ساری قیمتی جانوں کے ضیاء کے بعد بالآخر سوات کو پھر سے پرامن علاقہ بنانے میں فوج کامیاب ہوگئی۔

مودی کے حکومت میں آنے کے بعد بھارت نے سی پیک کو نقصان پہنچانے کے لئے گلگت بلتستان کو بھارت کا حصہ قرار دینا شروع کر دیا، مگر بھارت میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ اپنی فوج وہ پاکستانی علاقوں میں بھیج سکے، لہذا سی پیک کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانے کے لیے بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بدامنی پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جس پر بہت سے ممالک انحصار کرتے ہیں، جب کہ پاکستان کی معاشی حالت بدلنے کے لیے بلوچستان کا ترقی یافتہ ہونا بہت ضروری ہے، بھارت نے بلوچستان کو پاکستان سے الگ کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگایا، مگر پاک فوج نے بروقت کاروائی کرکے بھارت کے لیے کام کرنے والوں کو جہنم واصل کیا۔

اب جب بھارت نے دیکھا کہ بلوچستان میں موجود ان کے سارے ایجنٹس ختم ہو چکے ہیں, اور پورے بلوچستان پر پاک آرمی کا کنٹرول ہو چکا ہے، جبکہ گوادر کی کڑی نگرانی پاک نیوی کر رہی ہے تو کیوں نہ گلگت بلتستان کا امن خراب کیا جائے، کیونکہ وہ علاقہ بھارتی سرحدوں کے ساتھ ہے، اور سی پیک کے روٹس اسی علاقے سے گزر کر چین میں جاتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ اس بات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھارت کی خفیہ ایجنسی دہشت گرد تیار کرکے گلگت بلتستان میں بھیج رہی ہے، امید کرتے ہیں کہ پاک آرمی سوات، اور وزیرستان کی طرح گلگت، بلتستان میں بھی امن لانے میں کامیاب ہو جائے گی۔

یاد رہے پاک افغان بارڈر پر پاک فوج کی طرف سے باڑ لگانے کے بعد افغانستان کی طرف سے دہشت گرد بھیجنے کا رستہ بھی بھارت کے لئے بند ہو چکا ہے، اب بھارت کے لئے پاکستان میں دہشتگرد بھیجنا ناممکن ہوتا جا رہا ہے، بے شک پاکستان کی فوج دنیا کی واحد فوج ہے جو دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی حامل ہے۔

Share This

About yasir

Check Also

کن کن محاذوں پر ملک کا دفاع ضروری ہو چکا ہے

جہاں پاکستان کے دفاع کی بات آتی ہے تو یہ دفاع صرف اور صرف میدان …