Home / News / کویتی ائیر پورٹ پر عدنان سمیع کے ساتھ نا خوشگوار واقع

کویتی ائیر پورٹ پر عدنان سمیع کے ساتھ نا خوشگوار واقع

گلوکارعدنان سمیع نے کویتی امیگریشن حکام پر الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ کویت ائرپورٹ پر ان کے اسٹاف کے ساتھ بدتمیزی کی گئی اور انہیں ’بھارتی کتے‘ کہا گیا۔

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق عدنان سمیع کویت میں لائیو پرفارمنس کے لیے گئے تھے، جہاں یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔رپورٹس کے مطابق عدنان سمیع نے کویت میں بھارتی سفارت خانے کے عملے سے رابطہ کیا تو وہاں سے کوئی مثبت جواب موصول نہیں ہوا، جس پر وہ مزید برہم ہوگئے۔

بعدازاں انہوں نے ٹوئٹر کا سہارا لیا اور اپنے پیغام میں کویت میں بھارتی سفارتخانے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، ‘ہم آپ کے شہر میں محبت بانٹنے آئے اور یہاں ہمارے ساتھ ایسا سلوک کیا گیا۔عدنان سمیع نے مزید لکھا کہ کویتی امیگریشن حکام نے بغیر کسی وجہ کے ان کے عملے کے ساتھ بدتمیزی کی اور انہیں ‘بھارتی کتے’ قرار دیا اور جب آپ سے رابطہ کیا گیا تو آپ نے بھی کچھ نہیں کیا، ان کی ہمت کیسے ہوئی اس طرح کا برتاو کرنے کی’۔

بعدازاں عدنان سمیع نے اپنی ٹوئیٹ میں بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ سشما سوراج کو ٹیگ کیا۔جس پر سشماسوراج نے اس کا فوری جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’پلیز مجھ سے فون پر بات کریں’۔جبکہ وزیر مملکت برائے داخلہ کرن ریججو نے عدنان سمیع کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ہماری متحرک وزیر خارجہ اس معاملے کو دیکھ رہی ہیں’، تاہم بعدازاں یہ ٹوئیٹ ڈیلیٹ کردی گئی۔دوسری جانب عدنان سمیع نے بھارتی حکومت کے فوری اور مثبت جواب کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک دہائی سے ممبئی میں مقیم عدنان سمیع کو یکم جنوری 2016 کو ہندوستانی شہریت دی گئی تھی۔لاہور سے تعلق رکھنے والے عدنان سمیع پہلی بار 13 مارچ 2001 کو ایک سال کے وزٹ ویزہ پر بھارت گئے تھے۔

Share This

About yasir

Check Also

فلسطینی ٹرمپ کی تجاویز قبول کریں یا منہ بند رکھیں، محمد بن سلمان

فلسطینی ٹرمپ کی تجاویز قبول کریں یا منہ بند رکھیں، محمد بن سلمان اسرائیل کے …