Home / Pakistan Army / پاکستان آرمی کے زیر استعمال بی – ٹی – آر آرمرڈ گاڑیاں

پاکستان آرمی کے زیر استعمال بی – ٹی – آر آرمرڈ گاڑیاں

کسی بھی ملک کی فوج کو لڑنے اور نقل و حمل کے لیے آرمرڈ گاڑیوں کی ضرورت ہوتی ہے، یہ گاڑیاں نہ صرف فوجیوں کو باحفاظت منتقل کرتی ہیں بلکہ مختلف قسم کے ہتھیاروں سے لیس ہوتی ہیں اور فوجی سازوسامان بھی لے جانے کے کام آتی ہیں۔

پاکستان آرمی کے پاس بھی کئی طرح کی آرمرڈ گاڑیاں موجود ہیں جن میں سے اہم ترین گاڑیاں بی۔ٹی۔آر 70 اور بی۔ٹی۔آر 80 ہیں، یہ دونوں گاڑیاں ایک دوسرے سے زیادہ مختلف نہیں ہیں، یہ گاڑیاں تقریبا 120 کی تعداد میں پاک آرمی کے زیر استعمال ہیں۔ ان گاڑیوں کو پاکستان نے یوکرائن سے حاصل کیا ہے۔

یہ بی۔ٹی۔آر گاڑیاں نہ صرف کٹھن راستوں بلکہ گہرے پانی سے بھی گزر سکتی ہیں، ایک گاڑی سات سے زیادہ فوجیوں کو لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے جبکہ تین لوگ اسے آپریٹ کرتے ہیں۔ ان گاڑیوں پر مختلف قسم کی مشین گنوں کو بھی نصب کیا جا سکتا ہے۔


‏یہ بی۔ٹی۔آر گاڑیاں 8 بائی 8 ہیں۔ بی۔ٹی۔آر 70 کی رینج 400 کلو میٹر ہے جبکہ “بی۔ٹی۔آر 80 ” کی رینج 600 کلو میٹر تک ہے۔ یہ گاڑیاں80 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتی ہیں۔

یاد رہے ایسی جدید گاڑیاں اب پاکستان میں بھی بنائی جا رہی ہیں جیسے کہ “حمزہ” یہ گاڑی بھی جدید ہے اور 8 بائی 8 ہے، اس گاڑی کو اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اسے نا صرف مختلف مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے بلکہ مختلف ہتھیاروں سے بھی لیس کیا جا سکتا ہے۔
Hamza 8x8

یہ گاڑیاں فلحال پاکستان آرمی کا حصہ نہیں ہیں تا ہم مستقبل میں ان میں ضروری تبدیلیاں کر کے انہیں پاک فوج کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔

Share This

About yasir

Check Also

کیا واقعی جنرل ضیاء الحق امریکی آلہ کار تھے؟

پاکستان میں آج بھی ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو جنرل ضیاء الحق کو امریکی …