Home / News / حسن علی کرکٹر نے بھارتی میڈیا کو مرچیں لگا دیں

حسن علی کرکٹر نے بھارتی میڈیا کو مرچیں لگا دیں

حسن علی کی بھارتیوں کو لگائی گئی ”مرچوں“ کا پہلا ’نتیجہ‘ سامنے آ گیا، بھارتی میڈیا نے کس طرح رپورٹنگ کی؟ ویڈیو دیکھ کر آپ بھی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی واہگہ بارڈر پر پریڈ دیکھنے گئے اور خوب محظوظ ہوتے رہے۔ اس موقع پر کرکٹر حسن علی سب سے زیادہ توجہ کا مرکز بنے جب انہوں نے پریڈ کے دوران بھارتیوں کی جانب چہرہ کر کے مخصوص انداز میں جشن منایا۔

حسن علی کے اس انداز نے بھارتیوں کو جو ”مرچیں“ لگائیں اس کا پہلا ’نتیجہ‘ سامنے آ گیا ہے اور بھارتی ٹی وی چینل پر چلائی جانے والی رپورٹس کی پہلی ویڈیو منظرعام پر آ گئی ہے جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور صارفین میں ایک مرتبہ پھر ویسی ہی ”جنگ“ شروع ہو چکی ہے جو چیمپینز ٹرافی کے فائنل کے بعد ہوئی تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی صحافی حسن علی کے اس اقدام کو غیر اخلاقی قرار دے رہے ہیں اور ساتھ ہی یہ بھی بتاتے ہیں کہ کس طرح بارڈر سیکیورٹی فورس نے پاکستان رینجرز کو احتجاج ریکارڈ کروانے کا اعلان کیا ہے۔

Share This

About yasir

Check Also

جدہ میں امریکی قونصل خانے کے قریب حملہ کرنے والا پاکستانی نہیں بھارتی تھا

حکومت کے اہلکاروں نے کہا ہے کہ 2016 میں سعودی عرب کے جدہ میں امریکی …