Home / International / پاکستان یوکرین سے جدید جنگی ٹینک حاصل کرے گا

پاکستان یوکرین سے جدید جنگی ٹینک حاصل کرے گا

پاکستان یوکرین سے جدید جنگی ٹینک حاصل کرے گا۔
پاکستان ایک عرصہ سے یوکرین کے بنائے ہوئے ٹی 84 جنگی ٹینک میں دلچسپی لے رہا ہے۔ یوکرین اس ٹینک کا اپگریڈڈ ورژن او پلوٹ ایم بھی استعمال کرتا ہے۔ پاکستان پہلے ہی اس جدید اور اپ گریڈڈ ورژن کو آزما چکا ہے مگر اطلاعات کے مطابق اوپلوٹ ایم جنگی ٹینک پاکستان آرمی کو متاثر نہیں کر سکا۔ کیوں کہ یہ ٹینک موجودہ حالت میں پاکستان کی دفاعی ضروریات پر پورا نہیں اترتا۔

لہذا پاکستان نے یوکرین سے ایک معاہدہ کیا جس کے مطابق اس جنگی ٹینک کو پاکستان کی دفاعی ضروریات کے مطابق بنایا جائے گا جس کا نام پاکستان کی طرف سے اوپلوٹ پی رکھا گیا ہے۔ یوکرین نے ایک اوپلوٹ پی تیار کر کے پاکستان کے حوالے بھی کر دیا ہے اور اب اس جدید ترین جنگی ٹینک کی آزمائش جاری ہے, ان آزمائشوں پر پورا اترنے کے بعد مزید ٹینک حاصل کیے جائیں گے، تفصیلات کے مطابق پاکستان تقریباً 100 ایسے جدید ترین جنگی ٹینک حاصل کرنا چاہتا ہے۔

حفاظتی نظام

اوپلوٹ پی ٹینک میں انتہائی زبردست اور جدید ترین حفاظتی نظام بھی موجود ہوں گے۔جن میں
Active protection System
Reactive Armour
Zaslon Active Protection System
Optronic Countermeasures System
Laser warning System
Varta Optronic Jamming Station
Nozh Explosive Reative Armour
شامل ہیں۔

پاکستان  Nozh Explosive Reative Armour سسٹم پہلے ہی یوکرین سے حاصل کر کے الخالد ٹینک میں استعمال کر رہا ہے۔

ہتھیار
اوپلوٹ پی کا خاص ہتھیار اسکی 2A46125 ایم ایم گم ہو گی, جس کے ٹوٹل 46 راؤنڈ ٹینک میں موجود ہوں گے۔ ٹینک پر دوسری بڑا ہتھیار 12.7 ایم ایم کی ہیوی مشین گن ہو گی،جس کے ساتھ 460 راؤنڈ ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ اس ٹینک کے ساتھ 7.62 ایم ایم کی پی کے مشین گن بھی موجود ہو گی، اس مشین گن کے ساتھ تقریباً 1250 راؤنڈ ہوتے ہیں۔

انجن
اوپلوٹ پی میں 1200 ہارس پاور یا پھر 1500 ہارس پاور انجن استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ٹی 84 جنگی ٹینک میں عام طور پر دو طرح کی ڈیزل انجن استعمال ہورہے ہیں پہلا انجن 1200 ہارس پاور ہے جبکہ دوسرا انجن 1500ہارس پاور ہے، پاکستان اس جنگی ٹینک کے ساتھ کون سا انجن استعمال کرے گا اس بارے میں تفصیلات میسر نہیں مگر زیادہ تر امکانات 1500 ہارس پاور چھ سلنڈر ڈیزل انجن کے ہی ہیں۔

Share This

About yasir

Check Also

نریندر مودی’ ٹرمپ اور مسلمان

ایک طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ میں مسلمانوں کی آمد کو بند اور …