Home / Pakistan Army / ٹی -80یو ڈی مین بیٹل ٹینک

ٹی -80یو ڈی مین بیٹل ٹینک

“ٹی -80یوڈی مین بیٹل ٹینک”

یوکرائن کے اپلوٹ ٹینک کے بارے تو بے شمار لوگ واقف ہوں گے لیکن بہت کم ایسے لوگ ہونگے جو یہ جانتے ہوں گے کہ یہ ٹینک دراصل روسی ساختہ ٹی-80 کی ہی ایک اپگریڈڈ شکل ہے.

ٹی-80 ٹینک روسی ساختہ ٹی-72 کے بهائی کے طور پر جانا جاتا ہے.وقت گزرنے کے ساته ساته روس نے اپنے ٹی-72 کو ترقی دے کر ٹی-90 ٹینک بنا لیا اور یوکرائن نے اپنے ٹی-80 کو ترقی دے کر اپلوٹ ٹینک بنانے کا اعلان کردیا.

ٹی-80 ٹینک کو روس نے 1976 میں بنایا لیکن اس ٹینک کی پروڈکشن عملی طور پر 1992 کے آخر میں شروع ہوئی.
یہ ٹینک ایک ہلکی قسم کا ہے جس وجہ سے اسے صحرا کا ہتهیار کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا.
پاکستان نے خصوصی طور پر اپنے صحرائی دفاع کے لیے اس ٹینک کو 90 کی دہائی میں خریدا.الخالد ٹینک کے پاکستان آرمی میں داخل ہونے سے پہلے یہی ہتهیار “فرنٹ ٹینک” کا درجہ رکهتا تها.

یہ ٹینک رات میں دیکهنے کی صلاحیت رکهتا ہے اور پاکستانی ساختہ سموگ لانچرز، 12.7ایم ایم ہیوی مشین گن وغیرہ سے بهی لیس ہے.
اسکا ری ایکٹیو آرمور 630 ملی میٹر سخت ہوتا ہے جس پر آرپی جی کا اثر نہیں ہوتا.اس ٹینک میں آٹو لوڈر کے ساته 43 گولے موجود ہوتے ہیں اور اس ٹینک کا جنگ کے دوران ٹوٹل وزن 46 ٹن ہو سکتا ہے.

اس ٹینک کو بنیادی طور پر صحرائی دفاع یا سخت بیٹل فیلڈ میں کامیابی سے استعمال کیا جا سکتا ہے لیکن اسے شہروں پر قبضہ کرنے یا شہری جنگ میں استعمال کرنا خود کو موت کے منہ میں داخل کرنے کے مترادف ہے.کیونکہ یہ ٹینک شہری جنگوں کے لیے ہرگز موزوں نہیں ہیں.
مثال کے طور پر

پہلی چیچن جنگ کے دوران ان ٹینکوں کا ایک ٹی-80بی ورژن استعمال کیا گیا جس کا آرمور ری ایکٹیو نہیں تها اور ان ٹینکوں کے ساته ہی ٹی-72 ٹینکوں کو بهی استعمال کیا گیا.
لیکن شہر میں داخل ہوتے ہی ان ٹینکوں کا سامنا تربیت یافتہ آرپی جی برادر گوریلہ فورس سے ہوا. جنہوں نے دل کهول کر ان ٹینکوں کو تباہ کیا.یہ گوریلے کافی بلند عمارتوں سے بیک وقت حملہ کرتے تهے اور ایک ٹینک کو 4 سے زائد بار آرپی جی سے نشانہ بنایا جاتا تها.
جنگ کے پہلے ایک ماہ میں ہی 223 ٹینک تباہ ہوئے جن کی زیادہ تعداد ٹی-80 اور ٹی-72 ٹینکوں پر مشتمل تهی.اس تلخ تجربے کے بعد ان ٹینکوں میں بڑی حد تک تبدیلیاں کی گئیں.
تاحال ٹی-80یوڈی پاکستان کے صحر کی حفاظت کا ضامن ہے.

Share This

About yasir

Check Also

پاک فوج کے آفیسرز کو تربیت نہ دینے پر امریکہ کو کیا نقصانات اٹھانا پڑینگے

امریکا کی طرف سے پاکستانی فوج کی ملٹری ٹریننگ پروگرام کی فنڈنگ کم کرنے پر …