Home / International / چین نے مصنوعی ذھانت سے لیس بغیر انسان کے چلنے والے جدید ٹینک تیار کرلئے

چین نے مصنوعی ذھانت سے لیس بغیر انسان کے چلنے والے جدید ٹینک تیار کرلئے

بیجنگ ۔ 21 مارچ (اے پی پی) چین نے مصنوعی ذھانت سے لیس بغیر انسان کے چلنے والے جدید ٹینک تیار کر لئے۔ذرائع کے مطابق چین نے فوجی جدیدیت کے منصوبے کے تحت ملک کے پہلے مصنوعی ذھانت سے لیس بغیر انسان کے چلنے والے ٹائپ 59 نامی ٹینک تیار کر لئے ہیں جن کے تجربات شروع کر دیئے گئے ہیں۔

چینی سرکاری اخبار نے ٹینک اور آرمرڈ وہیکل کے چیف ایڈیٹر لیو چنگ شان کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ ٹینک ریموٹ کنٹرول ہیں اور ٹائپ 59 ٹینک پرانا سویت ماڈل کے ٹینکوں کی طرز پر بنائے گئے ہیں.

چین میں 1950کی دہائی میں استعمال ہوئے تھے ان ماڈلزکو بغیر انسان کے چلنے والے ٹینکوں میں تبدیل کرتے ہوئے جدید نظام سے لیس کیا گیا ہے جو سیارچوں سے منسلک ہے،یہ ٹینک آبدوزوں اورطیاروں سے بھی رابطہ قائم کر سکتا ہے۔

Share This

About yasir

Check Also

نریندر مودی’ ٹرمپ اور مسلمان

ایک طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ میں مسلمانوں کی آمد کو بند اور …