Home / Pakistan Army / دی ڈرٹی گیمز آف آمریکہ

دی ڈرٹی گیمز آف آمریکہ

پاکستان میں دہشت گردوں ( ٹی ٹی پی، بی ایل اے وغیرہ ) کو ہم این ڈی ایس ( امریکی سی آئی اے کی افغانستان برانچ ) کے ساتھ ملکر آپریٹ کرتے رہے ” کلبھوشن یادیو انڈین اینٹلی جنس آفیسر.

“افغانستان میں این ڈی ایس ( امریکی سی آئی اے کی افغانستان شاخ) ہمیں محفوظ ٹھکانے اور محفوظ راستے مہیا کرتی تھی”
ٹی ٹی پی کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان.

” ہمیں راء (انڈین ایجنسی) اور این ڈی ایس ( سی آئی اے کی افغانستان شاخ ) پاکستان کے خلاف جنگ کے لیے ہر قسم کی مدد فراہم کرتی رہی ”
ٹی ٹی پی کے امیر حکیم اللہ محسود کے بھائی لطف اللہ محسود.

ٹی ٹی پی پاک فوج کے چار جرنیلوں اور سینکڑوں آفیسرز سمیت اب تک ہزاروں جوان شہید کر چکی ہے لیکن ۔۔۔ ۔

نام نہاد ” پی ٹی ایم ” کے مطابق ۔۔۔۔۔۔

ٹی ٹی پی کے پیچھے وردی ہے۔
امریکہ نے باجوڑ میں جو ڈرون مارا تھا وہ دراصل پاک فوج نے مارا تھا۔
فضل اللہ بھی پاک فوج کا ایجنٹ ہے جس نے آرمی پبلک سکول پر حملہ کیا۔
نقیب اللہ کو راؤ انواز اور امان اللہ مروت نے قتل کیا تو اسکی ذمہ دار بھی پاک فوج ہے۔
اگر راؤ انواز ابھی تک پکڑا نہیں گیا تو اسکی ذمہ دار بھی پاک فوج ہے۔

(حالانکہ راؤ انوار سول حکومت کا کیس ہے جس کو مرکز بھی بیٹھی ن لیگ اور سندھ میں بیٹھی پیپلز پارٹی نہیں پکڑ رہی بلکل ویسے جیسے ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو نہیں پکڑ رہی).

پی ٹی ایم کو حیران کن انداز میں اس وقت ایک طرف ٹی ٹی پی کی حمایت کرنے والے ملاؤوں کی سپورٹ حاصل ہے تو دوسری طرف گستاخان رسولﷺ کی پشت پناہی کرنے والے تمام مرتد اور اینٹی پاکستان اینکرز کی بھی حمایت حاصل ہے۔

تیسری طرف ہمیشہ کے مایوس ” سرخے” اور افغانی بھی پی ٹی ایم کو سپورٹ کر رہے ہیں۔

امریکہ نے پشتونوں میں دوبارہ فساد ابھارنے والی اس نام نہاد ” پشتون تحفظ مومنٹ” کو تقویت دینے کے لیے خصوصی طور پر ” ڈیوا” اور ” مشعال” کے نام سے ریڈیو چینل لانچ کیے ہیں جنکا کام پشتونوں میں احساس محرومی اور پاک فوج کے خلاف نفرت پیدا کرنا اور پھر اسکو بڑھاوا دینا ہے۔

ٹی ٹی پی کو سپورٹ کرنے والی شیطانی تکون ( امریکہ، انڈیا اور افغانستان ) اس وقت پی ٹی ایم کو سپورٹ کر رہا ہے۔ فرق یہ ہے کہ ٹی ٹی پی کو مذہبی لبادہ اوڑھا گیا تھا جبکہ پی ٹی ایم کو ” لبرل ازم ” کے لبادے میں لانچ کیا گیا ہے۔

ٹی ٹی پی نے پشتونوں کی جانیں لی تھیں پی ٹی ایم شائد ان کو ” ایمانوں ” سے بھی محروم کر دے!

اگر دوبارہ تباہی سے بچنا ہے تو ان ظالموں کی جڑیں ابھی سے کاٹنی ہونگی جو ہر بار ایک نیا بھیس بدل کر ہمیں ورغلانے آجاتے ہیں.

Share This

About yasir

Check Also

پاک فوج کے آفیسرز کو تربیت نہ دینے پر امریکہ کو کیا نقصانات اٹھانا پڑینگے

امریکا کی طرف سے پاکستانی فوج کی ملٹری ٹریننگ پروگرام کی فنڈنگ کم کرنے پر …