Home / International / ایران نے ایٹم بم بنایا تو ہم بھی ایسا ہی کریں گے، سعودی ولی عہد

ایران نے ایٹم بم بنایا تو ہم بھی ایسا ہی کریں گے، سعودی ولی عہد

ریاض: سعودی عرب کی کابینہ نے جوہری توانائی پروگرام کی قومی پالیسی کی منظوری دے دی ہے جب کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ اگر ایران نے نیوکلیئر بم بنایا تو ہم بھی ایسا ہی کریں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی کابینہ کی جانب سے جوہری توانائی پروگرام کی منظوری پرامن مقاصد کے لیے دی گئی ہے۔ یہ منظوری ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ امریکا سے چند روز قبل دی گئی ہے۔ شہزادہ محمد بن سلمان 19 سے 22 مارچ تک امریکا کا تین روزہ دورہ کریں گے جس میں وہ امریکا سے جوہری معاہدہ طے کرنے کے لیے بات چیت کریں گے۔
saudi in america

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی کابینہ کا منظور شدہ جوہری توانائی پروگرام بین الاقوامی معاہدوں کے مطابق انجام دیا جائے گا۔

دوسری جانب ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ اگر ایران نے جوہری بم بنایا تو سعودی عرب بھی ضرور ایٹم بم بنائے گا۔

Saudi arab Nuclear Programe

محمد بن سلمان کا کہنا ہےکہ سعودی عرب کسی قسم کا نیوکلیئر بم بنانا نہیں چاہتا تاہم اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اگر ایران نے نیوکلیئر بم بنالیا تو ہم بھی جلد از جلد ایسا ہی کریں گے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب دنیا میں تیل برآمد کرنے والے ممالک میں شامل ہے اور وہ اپنے اصلاحاتی پروگرام ویژن 2030ء کے تحت بتدریج تیل کی معیشت پر انحصار کم کررہا ہے۔

Share This

About yasir

Check Also

نریندر مودی’ ٹرمپ اور مسلمان

ایک طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ میں مسلمانوں کی آمد کو بند اور …