Home / Pakistan / پاکستان اور بھارت کی چوتھی جنگ میں کیا ہوگا

پاکستان اور بھارت کی چوتھی جنگ میں کیا ہوگا

پاکستان کے مستقبل کے بارے میں بہت سے صوفیاو اولیا کرام کی پیش گوئیاں کتابوں میں درج ہیں ، نجومی بھی ہر سال زائچے بنا کر پاکستان بارے اپنے تجزئیے پیش کرتے رہتے ہیں لیکن تاریخ میں ایک ایسے شخص کی بھی پیش گوئیاں موجود ہیں جو تحریک پاکستان کے ایک بڑے مخالف مہاتما گاندھی نے کی تھیں ، بعد میں انہیں وجوہات پر قتل کردیا تھا۔
Gandhi

موجودہ دور کے ناسٹرڈیم جون روگونے سترہ سال پہلے ’’ مہاتما گاندھی کی پیش گوئیاں‘‘ نامی کتاب میں دعویٰ کیا تھا کہ نوّے کی دہائی میں ہندوستان کے دورے کے دوران اسے مہاتما گاندھی کی پیش گوئیوں کا جائزہ لینے کا موقع ملا اور اس نے ان پیش گوئیوں کے مطابق پاکستان ا ور بھارت کے جنگی حالات کا جائزہ لیتے ہوئے لکھا تھا کہ گاندھی جی نے جو کہا تھا کہ ان دونوں ملکوں کے درمیان چار جنگیں ہوں گی اور چوتھی جنگ حتمی ہوگی ،یہ وقت بہت قریب آچکا ہے۔ہندوستان کو پاکستان پر اب دباو نہیں بڑھانا چاہئے کیوں کہ پاکستان جوہری قوت بن چکا ہے اور گاندھی جی کی چارجنگوں کی پیش گوئیوں سے اس بات کا واضح اشارہ ملتا ہے کہ اس حتمی جنگ میں پاکستان کا پلہ بھاری ہوگا۔

مختلف جرائد میں یہ لکھا جاچکا ہے کہ قیام پاکستان کے بعد گاندھی نے پنڈت و نجومی بلوا کردونوں ملکوں کی کنڈلیاں بنوائی تھیں اوریہ حساب لگواکر اعلان کیاتھا کہ پاکستان اور انڈیا میں 4 جنگیں ہونگی اور چوتھی جنگ فیصلہ کن ہوگی۔ گاندھی جی نے اگرچہ یہ نہیں بتایاتھا کہ جنگ کا فاتح کون ہوگا۔ تاہم یہ ضرور کیا کہ اس کے بعد انہوں نے بھارت کو پاکستان کے خلاف جنگ سے روکنے کی ہر ممکن کوشش کی ،حتٰی کہ پاکستان کو اسکا حق دلوانے کے لیے بھوک ہڑتال بھی کر دی تھی جس پر انہیں قتل کر دیا گیا۔ انکے قاتلوں کا یہ تسلیم کرنا تھا کہ گاندھی جی کی پاکستان کے لئے ہمدردی سے بھارت اور ہندووں کو نقصان پہنچا ہے ۔
india pakistan

گاندھی جی نے بھارتی حکومت کو پاکستان کے حصے کا خزانہ ۵۵۰ ملین روپے ادا کرنے پر زور دیا تھا اور انکی اس جدوجہد کو یہ نام دیا گیا کہ وہ مسلمانوں کے ساتھ امن قائم کرنے کے لئے کوششیں کررہے تھے جس کا انتہا پسند ہندووں کو رنج تھا۔بھارتی عسکری دانشوروں اور پنڈتوں کی نظر میں گاندھی جی کی چار پیش گوئیاں غیر معمولی اہمیت رکھتی ہیں لہذا وہ ان وچاروں میں مبتلا رہتے ہیں کہ پاکستان کو قابو کرکے کیسے گاندھی جی کی پیش گوئیوں کو جھوٹا ثابت کیا جائے۔
pak india

Share This

About yasir

Check Also

بھارت محتاط رہے جنرل قمر جاوید باجوہ بہت قابل آفیسر ہیں ۔ بکرم سنگھ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجو نے جب آرمی چیف کا عہدہ سنبھالا تو سابقہ …