Home / News / بھارتی آرمی چیف کی میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کی بھرپور کوششیں

بھارتی آرمی چیف کی میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کی بھرپور کوششیں

آجکل بھارتی آرمی چیف بپن راوت مسلسل پاکستانی فوج پر الزامات لگا رہے ہیں اور اوٹ پٹانگ باتیں کر رہے ہیں، بھارتی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی گولہ باری سے کشمیر کے پہاڑوں پر جمی برف پگھل جاتی ہے، برف کے تودے گرنے سے بھارت کے کئی فوجی جوان ان کے نیچے دب گئے۔
k2 hills

سارا سال بھارتی میڈیا پاکستانی فوج کو لے کر عجیب عجیب الزمات لگاتا ہے، کبھی کہتا ہے کہ پاکستان کی گولہ باری سے ہمارے گاؤں تباہ ہورہے ہیں، تو کبھی کہتا ہے پاکستان کی سرحد کے اندر سے سرنگ کھودی گئی ہے جو کہ بھارت کے اندر جا کر رکتی ہے، پاکستانی فوج اس سرنگ سے ہوتی ہوئی بھارت کے اندر داخل ہوتی ہے اور بھارت کے فوجیوں کے سر کاٹ کر لے جاتی ہے۔
tunnel found near

بھارتی میڈیا کے ان بے بنیاد الزامات کے بعد بھارتی آرمی کا ہر چیف کثر پوری کرتا ہے، اور وقتاً فوقتاً پاکستان کی دشمنی میں پاکستانی فوج پر ایسے الزامات لگا دیے جاتے ہیں جن کا کوئی جواز ہی نہیں ہوتا، ایل او سی گولہ باری کرنے میں پہل ہمیشہ بھارتی آرمی کرتی ہے، جو کہ پاکستانی پوسٹوں کے علاوہ بارڈر کے نزدیک رہنے والے لوگوں کے گھروں پر کرتی ہے، جبکہ پاکستانی فوج بہت احتیاط کرتے ہوئے صرف بھارتی پوسٹوں کو ہے اڑاتی ہے۔
indian army bunker

پاکستان کے ایک ریٹائرڈ جنرل نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ کیا آپ کو پتہ ہے کہ پاکستان کی فوج بھارتی فوج کی گولہ باری کا جواب اتنی محتاط ہو کر کیوں دیتی ہے؟
حالانکہ ہم چاہیں تو بھارتی آرمی کو ایسا سبق سکھا سکتے ہیں کہ وہ کبھی پاکستان کی طرف مارٹر گولہ تو دور کی بات ایک گولی بھی نا چلائیں۔

اصل میں بھارتی آرمی مکار ہے، اور باڈر کے اس پار، جہاں مسلمان بچوں کے سکول ہیں اور مسلمانوں کی آبادی ہے، وہاں سے مارٹر گولے پاکستانی آبادی پر داغے جاتے ہیں، مگر پاکستانی آرمی ایسے حالات میں جواب نہیں دیتی، کیونکہ جوابی وار میں یقینی طور پر مسلمان بچے ہی مارے جائیں گے۔
school in kashmir

آپ مختلف ویڈیوز میں دیکھ سکتے ہیں کہ پاکستانی فوج ایل او سی پر جب کسی بھارتی بنکر کو اڑاتی ہے تو نشانہ انتہائی نفاست سے لگایا جاتا ہے، وہ اس کی وجہ یہی ہے کہ پاکستانی فوج کی تربیت انتہائی انتہائی ذمہ دارانہ سوچ رکھنے والے آفیسرز کرتے ہیں، بھلا پاکستانی آرمی ان برفانی چوٹیوں پر کس لیے بمباری کرے گی، کیا صرف برف پگھلانے کےلئے؟ بھارتی فوج اور بھارتی میڈیا کی باتیں اور الزامات ہمیشہ سے انتہائی مضحکہ خیز رہے۔

2016 میں بھارتی فوج کے ایک کیمپ پر کچھ لوگوں نے حملہ کیا اور بھاری تعداد میں بھارتی فوجیوں کو مار دیا، یہ لڑائی تقریبا دو دن جاری رہی، بھارت کے ہزاروں فوجیوں نے مل کر جب ان چند حملہ آوروں کو مار دیا تو پاکستان پر الزمات لگائے کہ یہ حملہ آور پاکستان سے آئے ہیں اور انھیں پاکستانی آرمی نے بھیجا ہے، کیونکہ ان حملہ آوروں کے پاس پاپڑ، اوڑھنے والی چادریں، بسکٹ وغیرہ پاکستانی کمپنیوں کے ہیں۔
Pakistani company biscuits In India

یعنی پاکستان اور اس کی آرمی خود چاہیں گے کہ اپنی کمپنیوں کے ٹھپے لگا کر دہشت گردوں کو بھارت بھیجیں، تاکہ بھارتی میڈیا اور اس کی فوج کو پاکستان پر بھونکنے کا موقع مل جائے، اور پھر خوب پاکستان کی بےعزتی ہو، بھارت کے نزدیک ان بسکٹ، پاپڑوں اور چادروں پر لگے پاکستانی کمپنیوں کے ٹیگ زیادہ بڑے ثبوت ہیں بنسبت کلبھوشن یادیو کے۔

یاد رہے بھارت نے پاکستان کو یہ آفر کر رکھی ہے کہ پاکستان اگر کلبھوشن یادیو کو بھارت کے حوالے کر دے تو بھارت پشاور میں آرمی پبلک سکول پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو پاکستان کے حوالے کر دے گا، یعنی چور خود اس بات کا اقرار کر رہا ہے کہ میں نے چوری کی، مگر الزام ہمیشہ پاکستان پر لگاتا ہے۔
indian guy

Share This

About yasir

Check Also

جدہ میں امریکی قونصل خانے کے قریب حملہ کرنے والا پاکستانی نہیں بھارتی تھا

حکومت کے اہلکاروں نے کہا ہے کہ 2016 میں سعودی عرب کے جدہ میں امریکی …