Home / Pakistan Air Force / جے ایف سترہ سے لیس ایک نئے ملٹی رول سکواڈرن کا قیام

جے ایف سترہ سے لیس ایک نئے ملٹی رول سکواڈرن کا قیام

کوئٹہ : ائیر چیف سہیل امان کا کہنا ہے کہ جے ایف17 تھنڈرسکواڈرن کے ذمے پاکستان کی مغربی سرحدوں کی فضائی نگرانی ہے اس سے طاقت کے توازن سے متعلق یہ ذمے داری بخوبی سرانجا م دے گا.

ہمیں پاکستان کے دشمنوں کی سازشوں کا بخوبی ادراک ہے، ہم ایک امن پسند قوم ہیں ،نہیں چاہتے کوئی ہماری فضائی حدود کیخلاف ورزی کرے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق جے ایف 17تھنڈر سے لیس نئے ملٹی رول اسکواڈرن قائم کیا گیا ہے جسے نمبر 28 ملٹی رول سکواڈرن کا نام دیا گیا ہے.
jf 17 new squadron

نئے اسکوارڈ ن کا نعرہ ” خودی کو جس نے فلک سے بلند تر دیکھا” ہے۔ ترجمان کے مطابق نئے ملٹی رول سکواڈرن کے قیام پر پی اے ایف بیس سمنگلی کوئٹہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کی تقریب میں شرکت کی جہاں بیس کے چاق و چوبند دستے نے  انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا اور جے ایف 17تھنڈر طیاروں کی فارمیشن کا شاندارفلائی پاسٹ کیا گیا۔

تقریب میں شرکاءسے خطاب میں ائیر چیف سہیل امان کا کہنا تھا کہ خوشی ہے آج بلوچستان میں نمبر 28 اسکواڈرن کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے،کسی بھی فضائی خلاف ورزی کی صور ت میں دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ ائیر چیف کہتے ہیں کہ نامساعد حالات اورغیر یقینی صورتحال کے باوجود خطے میں امن کے خواہاں ہیں ان کٹھن حالات کے باوجود ہمارا عزم غیر متزلزل ہے، ہم نے دہشتگردی کے ناسور کو جڑسے اکھاڑنے کیلیے ہرممکن کوشش کی ہماری جدوجہد کی بدولت ملک میں امن کی بحالی ممکن ہوئی۔
jf 17 aircrafts

انہوں نے کہا کہ بلوچستان ایک عظیم صوبہ ہے اور ہم سب کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے یہاں کے لوگوں کا رویہ دوستانہ اورجذبہ حب الوطنی سے بھرپور ہے، سی پیک ملکی ترقی میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اس منصوبے سے ناصرف بلوچستان بلکہ پورے ملک کی تاریخ اور حالت کو بدل دے گا۔
jf 17 bvr missiles

Share This

About yasir

Check Also

وہ وقت جب پاکستانی فضائیہ کے میراج طیاروں کو امریکی نہیں پکڑ سکے

پاکستان ائیر فورس کے جنگجو ہوابازوں کو ہدف دیا گیا کہ انہیں بغیر کوئی سراغ …