Home / China Military / چین بھارت کے اطراف فضائی دفاع مظبوط کرے گا

چین بھارت کے اطراف فضائی دفاع مظبوط کرے گا

چین اپنی مغربی سرحد کا فضائی دفاع بہتر کرے گا، چین کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا ہے کہ چین نے بھارت کی طرف سے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر اپنے جدید J-10 لڑاکا طیارے مغربی سرحد کے قریب تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
J 10 New

پی ایل اے کی انگلش ورژن ویب سائٹ پر موجود تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چینی فضائیہ کے 2 جدید طیارے J-10 اور J-11 فضائی مشقوں میں مشغول ہیں، چینی فضائیہ نے 13 فروری کو ان علاقوں میں جنگی مشق کی تھی جس میں ان دو جدید طیاروں نے حصہ لیا تھا۔
j 11 fighter jet near indiaj 10 china

چینی فوج کے ایک اعلیٰ عہدے دار “سونگ زونگپنگ” کا کہنا ہے کہ چین کہ یہ دو J-10 اور J-11 لڑاکا طیارے 4.5 جنریشن کے فائٹر جیٹ ہیں، اور بھارت کے پاس اس وقت موجود ہر قسم کے لڑاکا طیاروں کا مقابلہ کرسکتے ہیں،

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں اگر بھارت مزید جدید طیارے اس سرحد کے قریب تعینات کرے گا تو چین بھی بھارتی حکمت عملی کو دیکھتے ہوئے اپنے دفاع کو مضبوط کرے گا۔
rafale india

یاد رہے چینی فضائیہ کے پاس دو ایسے لڑاکا طیارے J-16 اور Jh-7 بھی موجود ہیں جو انتہائی جدید الیکٹرانک وارفیئر سسٹم سے لیس ہیں، اور بھارتی لڑاکا طیاروں کو پوری طرح سے اندھا کر دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، یعنی بھارت کے جدید لڑاکا طیاروں کے ریڈاروں کو جام کر سکتے ہیں، جس کے بعد لڑاکا طیارے کا نیویگیشن سسٹم بھی کام کرنا چھوڑ دیتا ہے۔
navigation system

23 مئی 2017 میں بھارت کا سب سے جدید لڑاکا طیارہ SU-30mki چینی سرحد کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا، مختلف دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق چین نے اپنے الیکٹرانک وارفیئر سسٹم کی مدد سے بھارت کے اس کو مار گرایا، دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق چین نے اپنے ان دو لڑاکا طیاروں میں سے کسی ایک کا استعمال کیا ہوگا۔
china has best fighter Jets

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کا یہ لڑاکا طیارہ معمول کی پرواز پر تھا، اور اچانک اس طیارے کا ریڈیو ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا، جس کے بعد طیارہ کریش ہوا اور طیارے کے دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے، جبکہ بھارت کے اس طیارے کے کئی حادثات ہو چکے ہیں اور ہر بار پائلٹ بچ جاتے رہے۔

کیونکہ بھارتی پائلٹ خطرہ بھانپتے ہی اجیکٹ کر دیتے ہیں اور پائلٹ طیارے کے زمین پر گرنے سے پہلے ہی طیارے سے باہر نکل جاتے ہیں، جبکہ چین کی سرحد کے قریب تباہ ہونے والے اس طیارے کے دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے، اس بات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس طیارے کو چین کی طرف سے مار گرایا گیا تھا۔
pilot eject

Share This

About yasir