Home / Pakistan Army / بھارتی فضائیہ کا کیپٹن پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے لیے کام کرتا رہا

بھارتی فضائیہ کا کیپٹن پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے لیے کام کرتا رہا

بھارتی فضائیہ کا کیپٹن پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کی ایجنٹس کو خفیہ معلومات دینے کے الزام میں گرفتار ہو گیا ہے۔

بھارتی فضائیہ کے کیپٹن پر الزام ہے کہ اس نے بھارت کے خفیہ راز دو اجنبی عورتوں کو فحش تصاویر کے عوض دے دیے ہیں۔

بھارتی فضائیہ کے گروپ کیپٹن “عرن مرواہا” پیراشوٹ ٹریننگ انسٹکٹر ہے اور اپنی سروس کے دوران 3 ہزار بار ہوائی جہاز سے جمپ کر چکا ہے، اور اگلے سال اس نے ریٹائر ہونا تھا، مگر چونکہ اس نے اپنے ملک کی خفیہ معلومات اپنی ٹھرک پن کی نظر کردی ہیں تو اسے اب تقریبا 14 سال جیل میں گزارنا ہوں گے۔
indian air force scandal

تفتیش کےدوران اس بھارتی فضائیہ کے کیپٹن نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے فیس بک اور وٹس ایپ پر کرن رندھاوا اور ماہیمہ پاٹیل نامی خواتین کو یہ معلومات فحش تصاویر کے عوض دی ہیں، جنہوں نے ہنی ٹریپ کے تحت اس کا پہلے اعتبار حاصل کیا اور پھر اسے انتہائی خفیہ معلومات دینے پر مجبور کر دیا۔

یاد رہے کہ بھارتی افواج کے کئی آفیسرز ایسے گل کھلا چکے ہیں اور اس وقت بھی کھلا رہے ہیں ۔ کچھ عرصہ پہلے بھی بھارتی فضائیہ کے ایک آفیسر کو ہنی ٹریپ میں ایسا پھنسایا گیا تھا کہ اس نے اپنی فضائیہ کے اڈوں کی خفیہ معلومات ایک اجنبی عورت کو دے دیں تھیں۔
honey trap

بھارتی حکام کے مطابق پاکستان کی خفیہ ایجنسی بھارتی آفیسرز کی کمزوری جانتی ہے اور اس کمزوری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آئی ایس آئی ان بھارتی آفیسرز سے بڑی آسانی سے راز اگلوا لیتی ہے۔ یہاں تک کہ بھارتی آرمی چیف کی ایک بار خفیہ میٹنگ کے دوران ہونے والی سب باتیں اور مستقبل کی پلاننگ آدھے گھنٹے کے اندر اندر پاکستان کی خفیہ ایجنسی جان چکی تھی، یہاں سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ آئی ایس آئی کس قدر مضبوط اور بھارتی فوج میں اپنے پنجے گاڑھ چکی ہے۔
spy agency pakistan

Share This

About yasir

Check Also

کیا واقعی جنرل ضیاء الحق امریکی آلہ کار تھے؟

پاکستان میں آج بھی ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو جنرل ضیاء الحق کو امریکی …