Home / Pakistan Navy / پاکستان اور سعودی عرب کی بحری جنگی مشق کا پہلا مرحلہ

پاکستان اور سعودی عرب کی بحری جنگی مشق کا پہلا مرحلہ

13 فروری (اے پی پی) پاکستان اور سعودی عرب کی بحری افواج کے مابین بندرگاہ الجبیل، سعودی عرب میں منعقد ہونے والی مشترکہ بحری مشق نسیم البحرالیون، کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا۔ مشق کا پہلا مرحلہ بحری آپریشنز کی مختلف جہتوں میں ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے ہاربر کی سرگرمیوں کے سلسلے پرمشتمل تھا۔

ہاربرفیز میں دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین مشق کے سی فیز کے دوران کیے جانیوالے مشترکہ آپریشنز کی منصوبہ بندی کی گئی۔ ابتدائی مرحلے کے دوران پاک بحریہ اور سعودی بحریہ کے جہازوں اور بندرگاہ پرمختلف تنصیبات پر متعدد تربیتی سرگرمیاں کی گئیں ۔اس فیز میں دونوں ممالک کی بحر ی افواج نے ایمفیبئیس لینڈنگ آپریشنز، ایسکورٹنگ آپریشنز، اسنائپر/ کیمو فلاج تکنیک اور مائن کاﺅنٹر میژرز کی مشقوں کی منصوبہ بندی کے ماڈیولز کی ریہرسل کی۔
PAKISTAN Navy Commandos

پاکستان نیوی کے مشن کمانڈر اور سعودی بحریہ کی جانب سے مشقوں کے ڈائریکٹرنے ہاربر فیز کی تمام سرگرمیوں کی کڑی نگرانی کی۔ قبل ازیں مشترکہ مشقو ں کی افتتاحی بریفنگ بھی منعقد کی گئی جس میں مشقوں کے ارتقا اورمختلف مراحل کی تفصیلات پر روشنی ڈالی گئی۔
pakistan saudi arabPAKISTAN Navy Commandos

Share This

About yasir

Check Also

پاک نیوی اور پاک فضائیہ کی طرف سے لانگ رینج اینٹی شپ کروز میزائل کا تجربہ

پاکستان نیوی اور پاک فضائیہ نے زیادہ فاصلے تک مار کرنے والے اینٹی شپ میزائلوں …