Home / International / بھارت نے اگلے مورچوں پر ٹینک شکن میزائل پہنچا دیئے

بھارت نے اگلے مورچوں پر ٹینک شکن میزائل پہنچا دیئے

مقبوضہ کشمیر اور کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت میں اضافہ ہو گیا۔ مودی سرکار نے اگلے مورچوں پر ٹینک شکن میزائل پہنچا دیئے۔ امن کا بھاشن دینے والے دشمن نے جنگ کی تیاریاں تیز کر دیں۔

دنیانیوز کے ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی دبانے کا ہر حربہ ناکام ہوا تو بھارت نے ظلم و ستم کا نیا بازار گرم کرنے کے ساتھ ساتھ ایل او سی پر بھی غیراعلانیہ جنگ میں شدت لانے کی ٹھان لی۔ بھاری ہتھیاروں کے بعد اب میزائل استعمال کرنے کی بھی تیاری کر لی گئی۔
DRDO weapons

قابض بھارتی افواج کی جانب سے پہلے ہی 2003ء کے جنگ بندی معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ بھارت نے 14-2013ء میں 563 مرتبہ، 2016ء میں 382 مرتبہ جبکہ 2017ء میں 1881 مرتبہ لائن آف کنٹرول پر نہتے شہریوں کو اندھا دھند فائرنگ اور گولہ باری کا نشانہ بنایا۔ ان واقعات میں اب تک درجنوں شہری شہید، زخمی اور معذور ہو چکے ہیں۔
pakistan india border

Share This

About yasir

Check Also

نریندر مودی’ ٹرمپ اور مسلمان

ایک طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ میں مسلمانوں کی آمد کو بند اور …