Home / Pakistan Navy / پاک بحریہ کے بیڑے مشقوں کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

پاک بحریہ کے بیڑے مشقوں کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

10 فروری (اے پی پی) پاک بحریہ کے پانچ جہازوں پر مشتمل بحری بیڑہ نسیم البحر سیریز کی مشترکہ مشقوں میں شرکت کے لئے سعودی عرب پہنچ گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کی طرف سے ہفتہ کو یہاں جاری بیان کے مطابق پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹرز اور ایئر کرافٹ بھی ان مشترکہ مشقوں میں حصہ لیں گے۔
naseem al bahr

ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ یہ بحری مشقیں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ہونے والی نسیم البحر سیریز کی گیارہویں اور سعودی عرب میں منعقد ہونے والی پہلی مشترکہ مشقیں ہیں۔پہلی مرتبہ مائن وارفئیر کی مشقیں بھی ان مشترکہ مشقوں میں شامل کی گئی ہیں۔
pal naval assets

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سعودی عرب پہنچنے والے پاکستانی بحری بیڑے کی سربراہی کموڈور عدنان احمد کر رہے ہیں، سعودی عرب کی بندرگاہ الجبیل پہنچنے پر پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کا پرتباک استقبال کیا گیا۔
pak navy in saudi arabia

Share This

About yasir

Check Also

پاک نیوی اور پاک فضائیہ کی طرف سے لانگ رینج اینٹی شپ کروز میزائل کا تجربہ

پاکستان نیوی اور پاک فضائیہ نے زیادہ فاصلے تک مار کرنے والے اینٹی شپ میزائلوں …