Home / Pakistan Air Force / پاک فضائیہ کے سربراہ کو سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلینس ایوارڈ سے نوازا گیا

پاک فضائیہ کے سربراہ کو سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلینس ایوارڈ سے نوازا گیا

9 فروری (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان کو ریاض سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلینس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جنرل عبدالرحمان بن صالح البنیان، چیف آف جنرل سٹاف رائل سعودی آرمڈ فورسز نے سعودی حکومت کی طرف سے پاک فضائیہ کے سربراہ کو یہ ایوارڈعطا کیا۔
sohail aman

یہ ایوارڈ پا ک فضائیہ کی جانب سے رائل سعودی فضائیہ کو مختلف شعبہ جات میں بھرپور تعاون فراہم کرنے اور بالخصوص ائیرچیف مارشل سہیل امان کی دونوں فضائی افواج کے درمیان دوستانہ تعلقات کے فروغ میں دی جانے والی شاندار خدمات کے اعتراف میں عطا کیاگیا ہے۔
Paf Saudi air force

قبل ازیں ائیر چیف نے جنرل عبدالرحمان بن صالح البنیان، چیف آف جنرل سٹاف رائل سعودی آرمڈ فورسز سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ ائیر چیف نے پاکستان میں انسداد دہشت گردی آپریشنز میں پاک فضائیہ کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے سعودی عرب کے ساتھ ایوی ایشن کے میدان میں موجود تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا اعادہ کیا۔

جنرل عبدالرحمان بن صالح البنیان نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کے فروغ میں ائیر چیف کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کے کردار کی تعریف کی اور اسے دنیا کی دوسری فضائی افواج کے لیے رول ماڈل قرار دیا۔ بعد ازاں پاک فضائیہ کے سربراہ نے رائل سعودی ائیر آپریشنز سنٹر ریاض میں میجر جنرل محمد بن صالح العطیبی سے ملاقات کی۔

پاک فضائیہ کے سربراہ نے دونوں فضائی افواج کے درمیان بیمثال باہمی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اوررائل سعودی فضائیہ کو اپنے ملک میں ملٹری اور ہوابازی کی تربیت میں تعاون کی پیشکش کی۔ رائل سعودی فضائیہ کے کمانڈر نے دونوں فضائی افواج کے مابین دوستانہ تعلقات کے فروغ کے لیے دی گئی خدمات پر پاک فضائیہ کے سربراہ کا شکریہ ادا کیا اور پاک فضائیہ کے سٹاف کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی ۔
Pakistan air Force Saudia

ائیر چیف نے سعودی عرب کی وزارت دفاع کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع محمد عبداللہ العیش سے ملاقات کی ۔سعودی نائب وزیر دفاع نے رائل سعودی فضائیہ کے سا تھ پاک فضا ئیہ کے دیر پا تعاون پرپاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان کی خدمات کو سراہا۔ دونوں معزز شخصیات کچھ دیر تک ایک ساتھ رہیں جہاں انہوں نے باہمی دلچسپی اور دو طرفہ دفاعی امور پر گفتگو کی ۔ ائیر چیف نے دونوں برادر ممالک کے درمیان موجود دفاعی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
pakistan Saudi arabia

About yasir

Check Also

وہ وقت جب پاکستانی فضائیہ کے میراج طیاروں کو امریکی نہیں پکڑ سکے

پاکستان ائیر فورس کے جنگجو ہوابازوں کو ہدف دیا گیا کہ انہیں بغیر کوئی سراغ …