Home / International / چین کا میزائل ڈیفنس سسٹم کا کامیاب تجربہ

چین کا میزائل ڈیفنس سسٹم کا کامیاب تجربہ

چین نے منگل کو گراؤنڈ بیسڈ میزائل ڈیفنس سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا۔ یہ تجربہ ایک ایسے وقت کیا گیا ہے جب شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔جبکہ حال ہی میں بھارت نے بھی لمبے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل اگنی فائیو کا کامیاب تجربہ کیا تھا، یہ میزائل خاص طور پر چین کے ہر شہر کو نشانہ بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے، لہذا چین کو جدید میزائل ڈیفنس سسٹم کی اشد ضرورت تھی جو کہ چینی نے تیار کر لیا ہے۔

چینی وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ منگل کو درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے جس میزائل دفاعی نظام کا تجربہ کیا گیا، اس نے اپنے مقررہ اہداف حاصل کر لئے ہیں۔

یہ تجربہ دفاعی نوعیت کا تھا اور اس کا مقصد کسی خاص ملک تک میزائلوں کی رینج بڑھانا نہیں تھا۔ واضح رہے کہ امریکا نے شمالی کوریا کی طرف سے ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لئے جنوبی کوریا میں تھاڈ نامی میزائل دفاعی نظام نصب کر رکھا ہے.
Thaad missile defence

جس کو چین اپنی سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیتا ہے۔ ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سٹیٹ آف دی یونین خطاب میں شمالی کوریا کے میزائل پروگرام کو امریکا کے لئے خطرہ قرار دیا ہے۔

Share This

About yasir

Check Also

نریندر مودی’ ٹرمپ اور مسلمان

ایک طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ میں مسلمانوں کی آمد کو بند اور …