Home / International / سعودی عرب نے یہ چیز ایران بھیجی تھی لیکن ہم نے پکڑ لی ہے: ایران

سعودی عرب نے یہ چیز ایران بھیجی تھی لیکن ہم نے پکڑ لی ہے: ایران

ایران نے سعودی عرب کی طرف سے اپنے ملک میں بھیجی جانے والی ایسی خوفناک ترین چیز پکڑنے کا دعویٰ کر دیا ہے کہ پوری مسلم دنیا میں کھلبلی مچ گئی۔ اے بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایرانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سعودی عرب کی طرف سے ایران بھیجی جانے والے اسلحے کی ایک بڑی کھیپ پکڑ لی ہے۔ اس کھیپ میں بموں اور گرنیڈز سمیت تباہ کن اسلحہ بھی شامل تھا۔

ایرانی نیوزایجنسی آئی آر این اے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسلحے کی یہ کھیپ خفیہ ایجنسی کی نشاندہی پر ایران کے مشرقی حصے میں پکڑی گئی۔یہ کھیپ سعودی خفیہ ایجنسی ایران میں بھجوا رہی تھی۔

ایسی ہی ایک اور کھیپ عراق کی سرحد سے ملحق ایرانی قصبے ماریوان میں پکڑی گئی جس میں گرنیڈز اور راکٹ شامل تھے۔ان دونوں علاقوں میں کھیپ قبضہ میں لینے کے دوران ایرانی فورسز کی داعش سے منسلک شدت پسندوں اور کرد علیحدگی پسندوں کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔

Share This

About yasir

Check Also

پاکستان سعودی عرب کی سلامتی کی خاطر کیا کچھ کرسکتا ہے۔

پاکستان میں عسکری اور سیاسی قیادت اس بات پر متفق ہیں کہ یمن میں جو …