Home / International / پاکستان آرمی چیف کے دورہ ایران کے بعد زبردست تبدیلی

پاکستان آرمی چیف کے دورہ ایران کے بعد زبردست تبدیلی

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورہ ایران کے بعد انتہائی مثبت تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے کیونکہ ایران نے بھارتی اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر مبنی فلم کی نمائش کی اجازت دیدی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے شہر مشہد میں فلم کی نمائش کی گئی جس دوران ایرانی شہریوں کی بڑی تعداد میں یہ فلم دیکھی اور بہت سے ایرانی شہری بھارتی فوج اور حکومت کے معصوم کشمیریوں پر کیے جانے والے مظالم کے مناظر دیکھ کر آبدیدہ ہو گئے۔

بھارت کی جانب سے ایران سے یہ فلم نمائش کیلئے پیش نہ کرنے کی درخواست کی گئی تھی تاہم ایران کی جانب سے بھارت کے تمام اعتراضات مسترد کر دیے گئے اور فلم نمائش کیلئے پیش کی گئی ۔یہ فلم 80 منٹ پر مشتمل ہے ۔

ایران میں بھارتی مظالم پر مبنی فلم کی نمائش کے علاوہ پاکستان اور ایران کے درمیان مسافر ٹرین چلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس فیصلے سے دونوں ممالک کی عوام فائدہ اٹھائیں گے۔

یاد رہے کسی بھی ملک کی عوام جب کسی ملک کے لیئے نرم گوشہ رکھتے ہیں تو وہاں کی حکومتوں کو بھی اپنی عوام جیسا ہی سوچنا پڑتا ہے۔ اور اب ایران کی عوام اس بات کو سمجھ رہے ہیں کہ ان کا دوست ملک بھارت نہیں بلکہ پاکستان ہے , جس نے ہمیشہ ایران کا ساتھ دیا۔

یہاں اس بات کا زکر کرنا بھی ضروری ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ ایران اور سعودی عرب کو کشیدگی کی طرف جانے سے روکا ہے۔ اور حال ہی میں جب ان دونوں ممالک کے درمیان حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے تھے تو جنرل راحیل شریف نے اس صورتحال کو نارمل کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا اور دونوں مسلمان ممالک کو تباہی سے بچا لیا۔ جو کہ ایک امریکی سازش تھی۔
Pakistan iran

About yasir

Check Also

ترکی کا امریکہ کو بھرپور جواب – ترک معاشی جنگ اور آئی فون

ترکی میں لاکھوں لوگ آئی فون استعمال کرتے ہیں. آئی فون بڑی تعداد میں امریکہ …