Home / Pakistan Air Force / پاکستان چین کا بنایا ہوا ڈرون استعمال کررہا ہے

پاکستان چین کا بنایا ہوا ڈرون استعمال کررہا ہے

نئی دہلی (آئی این پی )بھارت نے ایک بار پھر الزام لگایا ہے کہ پاکستان چین کے تیار کردہ کثیر المقاصد ڈرون ونگ لونگ ون استعمال کررہا ہے جو بھارت کیخلاف جارحانہ کارروائیاں کرسکتے ہیں ، بھارتی دفاعی ماہرین کے مطابق یہ ڈرون فضا سے زمین پر مار کرنے والے 100کلو وزنی ہتھیار کے ساتھ پرواز کر سکتا ہے ، جس میں بم اور میزائل بھی شامل ہیں ، اس ڈرون کو موبائل کے ذریعے کنٹرول کیا جا سکتا ہے ۔
wing loong pakistanpakistan purchased drone

بھارتی ماہرین کے مطابق اس ڈرون کی رفتار 280کلومیٹر فی گھنٹہ اور اس کی رینج 5000کلومیٹر ہے ، یہ 20گھنٹے تک کارروائی کرسکتا ہے۔ بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے پاس درمیانے سائز کے فالکو ،شاہپر اور براق ڈرون کا پورا بیڑا موجود ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سیٹلائٹ کی تصویروں او ر دیگر کئی رپورٹس سے یہ حقائق معلوم ہوئے ہیں، اتنے پروں والا ڈرون دنیا میں اور کہیں نہیں ہے۔
wing loong india

About yasir

Check Also

وہ وقت جب پاکستانی فضائیہ کے میراج طیاروں کو امریکی نہیں پکڑ سکے

پاکستان ائیر فورس کے جنگجو ہوابازوں کو ہدف دیا گیا کہ انہیں بغیر کوئی سراغ …