Home / Pakistan Air Force / لیزر گائیڈڈ بم کی دلچسپ معلومات

لیزر گائیڈڈ بم کی دلچسپ معلومات

لیزر گائیڈڈ بم:
لیزر گائیڈڈ بم ایک ایسا بم ہوتا ہے جو لیزر گیم کے سہارے اپنے ٹارگٹ کو سو فیصد درست نشانہ لگاتا ہے،یہ بم مختلف سائز کے ہوسکتے ہیں لیزر گائیڈڈ بم کو اسمارٹ ہم بھی کہا جاتا ہے۔

لیزر گائیڈڈ بم کی ساخت:
لیزر گائیڈڈ بم جہاز سے گرائے جانے کے بعد اپنے پر کھول کر سیدھا زمین پر گرنے کے بجائے گلائیڈ کرتا ہوا ٹارگٹ کی طرف بڑھتا ہے،اس کی رینج 5 کلو میٹر سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے، بم کا کمپیوٹر کنٹرول گروپ اور اس میں لگا “Laser Seeker” طیارے کے ” Laser Designator” سے ٹارگٹ پر فوکس کی ہوئی بیم کا پیچھا کرتا ہے اور بم سو فیصد درستگی کے ساتھ اپنے ٹارگٹ کو ہٹ کرتا ہے۔
Pakistan Military Weapons

لیزر گائیڈیڈ ہم کو دشمن کے اینٹی ایئرکرافٹ نظام سے دور رہتے ہوئے اور بے خبری میں خاموشی کے ساتھ دشمن کی تنصیبات کو اڑایا جاسکتا ہے اور دشمن کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جا سکتا ہے۔

یہ بم فائر کرنے والا طیارہ دشمن کی رینج سے اتنا دور رہ کر دشمن پر وار کر سکتا ہے کہ دشمن کو طیارے کی آواز نہیں آتی جب کہ طیارہ اپنا مشن مکمل کرکے واپس لوٹ جاتا ہے۔
Pakistan air force new

پاکستان اس وقت اس نظام میں خودکفیل ملک ہے اور مختلف اقسام کے لیزر گائیڈیڈ بم ملکی سطح پر تیار کر رہا ہے جبکہ زیادہ رینج تک دشمن پر حملہ کرنے والے ملکی ساختہ لیزر گائیڈڈ بم بھی پاک فوج کے زیر استعمال ہیں، یہ ہتھیار پاکستان اپنے دوست ممالک کو بھی فروخت کرتا ہے۔

یاد رہے پاکستان کا تکبیر گلائیڈڈ بم 250 کلو گرام بارودی مواد لے کر سو کلومیٹر تک سفر کر سکتا ہے، اس بم میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے، اسے نہ صرف سیٹیلائٹ سے بلکہ طیارے سے بھی گائیڈ کیا جا سکتا ہے، اسے بھارتی فوجی تنصیبات کے لیے بڑا خطرہ تصور کیا جاتا ہے۔
Latest pakistan army

Share This

About yasir

Check Also

وہ وقت جب پاکستانی فضائیہ کے میراج طیاروں کو امریکی نہیں پکڑ سکے

پاکستان ائیر فورس کے جنگجو ہوابازوں کو ہدف دیا گیا کہ انہیں بغیر کوئی سراغ …