Home / Pakistan Army / جدید ترین جاسوسی کے آلات سے آراستہ پاکستانی ڈرون

جدید ترین جاسوسی کے آلات سے آراستہ پاکستانی ڈرون

فالکو ڈرون 18 ہزار فٹ کی بلندی پر 14 گھنٹے مسلسل پرواز کرسکتا ہے ، یہ ڈرون جدید ترین کیمرے ، لیزر اور انفراریڈ ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔

ڈرون ٹیکنالوجی میں بھی پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز نے دشمن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ، مقامی سطح پر تیار کیا گیا فالکو سرویلنس ڈرون جدید ٹیکنالوجی کا شاہکار ہے تو پاکستان کی دفاعی خود انحصاری کا مظہر بھی ۔
Pakistan dRone

ڈرون ٹیکنالوجی میں خود انحصاری ایرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا کردار کلیدی فالکو ڈرون مسلح افواج کا اہم ہتھیار بن گیا کامرہ میں فالکو ڈرون کی پیداوار 2009 میں شروع ہوئی ۔

یہ ڈرون اٹلی کی کمپنی کے ساتھ ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے معاہدے کے تحت بنایا گیا ۔ فالکو ڈرون 18 ہزار فٹ کی بلندی پر 105 ناٹیکل میل فی گھنٹہ کی رفتار سے 14 گھنٹے تک مسلسل پرواز کر سکتا ہے ۔
Pakistan weapon

یہ سرویلنس ڈرون جدید ترین کیمرے ، لیزر اور انفراریڈ ٹیکنالوجی سے لیس ہے ، ائیر فورس حکام کا کہنا ہے کہ جس ٹیکنالوجی پر کامرہ ایرونا ٹیکل کمپلیکس کام کر رہی ہے یہ دنیا کے چند ہی ممالک کے پاس ہے ۔

ایرو ناٹیکل کمپلیکس کو دفاعی خود انحصاری کے لیے پاکستان کے سائنسدانوں اور انجنئیرز نے نہایت کامیابی کے ساتھ استفادہ کیا ۔ دفاعی ماہرین کے مطابق فالکو ڈرون کا شمار دنیا کے جدید ترین جاسوس ڈرونز میں ہوتا ہے اور اسے مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر ڈیزائن کیا گیا ہے ۔
Pakistan Secret Weapons

About yasir

Check Also

کیا واقعی جنرل ضیاء الحق امریکی آلہ کار تھے؟

پاکستان میں آج بھی ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو جنرل ضیاء الحق کو امریکی …