Home / International / بھارت روس ایک اور دفاعی معاہدہ خطرے میں

بھارت روس ایک اور دفاعی معاہدہ خطرے میں

بھارت کا روس کے ساتھ پانچویں نسل کے لڑاکا طیاروں کا معاہدہ ختم ہونے کے بعد اب خبریں مل رہی ہیں کہ جدید ترین ائیر ڈیفنس میزائل سسٹم ایس 400 کا معاہدہ بھی خطرے میں پڑ چکا ہے۔
russia india defense deal

اطلاعات کے مطابق روس بھارت سےاس ائیر ڈیفنس کے پانچ یونٹس کے لیے 5.5 بلین امریکی ڈالر مانگ رہا ہے، اور بھارتی کریو کو ٹریننگ دینے کے لیے بھاری فیس بھی مانگی جا رہی ہے۔

جب کہ بھارت اس سسٹم کو ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کے تحت 4.5 بلین امریکی ڈالرز میں خریدنا چاہتا ہے، اس کے علاوہ بھارت اس جدید نظام کے تینوں قسم کے میزائلز کی ٹیکنالوجی اور لائف ٹائم سروس سپورٹ پیکج بھی حاصل کرنا چاہتا ہے، جبکہ روس کسی صورت اس جدید نظام کی ٹیکنالوجی بھارت کو نہیں دینا چاہتا۔

ایس 400 دنیا کا جدید ترین ائیر ڈیفنس میزائل سسٹم مانا جاتا ہے، اس کے چار قسم کے میزائل ہوتے ہیں جن کی رینج چالیس کلومیٹر سے لے کر چار سو کلومیٹر تک ہے۔

یہ ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم روس چین کو بھی فروخت کررہا ہے، جس کی ڈیلیوری حال ہی میں شروع ہوئی ہے۔

یاد رہے حال ہی میں بھارت نے روس سے حاصل کردہ آبدوز تک امریکی تکنیکی ٹیم کو رسائی دے دی تھی جس کے بعد روس کی طرف سے خدشے کا اظہار کیا گیا تھا۔
India reportedly allowed US Navy to visit

About yasir

Check Also

ترکی کا امریکہ کو بھرپور جواب – ترک معاشی جنگ اور آئی فون

ترکی میں لاکھوں لوگ آئی فون استعمال کرتے ہیں. آئی فون بڑی تعداد میں امریکہ …