Home / Pakistan Air Force / پاک فضائیہ امریکی ڈرون کیوں نہیں مار گراتی؟

پاک فضائیہ امریکی ڈرون کیوں نہیں مار گراتی؟

پاک فضائیہ امریکی ڈرون کیوں نہیں مار گراتی؟

امریکہ مسلسل پاکستان کی حدود میں ڈرون حملے کر رہا ہے، امریکہ کی طرف سے پاکستان کے شہری علاقوں میں بھی ایسے حملے کرنے کی دھمکی مل چکی ہے، جس پر پاکستان کی فضائیہ نے امریکہ کو صاف صاف بتا دیا ہے کہ اگر پاکستان کی حدود میں امریکی ڈرون آیا تو مار گرا ئیں گے۔

پاکستان ایئر چیف کے اس بیان کے بعد امریکہ نے حال ہی میں پاکستان کی حدود میں ایک ڈرون حملہ کیا، جس کے بعد پاکستانی عوام میں سے کچھ عقل سے پیدل لوگ فضائیہ کے بارے میں الٹی سیدھی باتیں کرنے میں لگے ہیں، انھیں یہ نہیں پتہ کہ ہماری افواج کسی بھی وقت دشمن کو غرق کرنے کے لیے تیار ہوتی ہیں۔

مگر کسی بھی کاروائی سے پہلے فوج حکومت سے اجازت مانگتی ہے اگر حکومت اجازت دے دے تو بھلا یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ڈرون پاکستان کی حدود میں آئے اور کاروائی کرکے صحیح سلامت واپس چلا جائے؟

پاکستان کی حکومت امریکہ کی دھمکیوں کے بعد بھی یہ چاہتی ہے کہ امریکہ کہیں ناراض نہ ہو جائے، کہیں سفارتی تعلقات مزید خراب نہ ہو جائیں، باقی اپنی عوام اور اسکی عزت جائے بھاڑ میں۔

یہاں میں آپ کو بتاتا چلوں کہ مشرف نے اس وقت کی حکومت سے اجازت لیے بغیر کارگل میں فوجی کاروائی شروع کردی تھی اور ہزاروں بھارتی فوجی مار دیے تھے، بعد میں ہمارے ہی وزیراعظم نے بجائے اس کے کہ آرمی چیف کی پشت پر کھڑے ہوتے، بھارت کو خوش کرنے کے لیے کہا کہ ہماری فوج نے غلط کیا پاکستان نے بھارت کی پیٹھ میں خنجر گھونپا جب کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔

دنیا کا کوئی بھی وزیراعظم اپنی فوج کے لیے ایسی باتیں نہیں کرتا، فوج میں بھی انسان ہیں ان سے بھی غلطیاں ہوتی ہیں مگر جب آرمی سے کوئی غلطی سرزد ہو جائے تو حکومت وقت فوج کو بدنام ہونے سے بچا لیتی ہے اور سارا معاملہ اپنے سر لے لیتی ہے۔

تو جناب میں بھی عوام ہوں آپ بھی عوام ہیں، حکومت سے احتجاج کیجئے وزیر اعظم پر دباؤ ڈالیے پھر دیکھیے پاکستان کی فضائیہ کیسے امریکی ڈرون مار گرا تی ہے۔
paf

Share This

About yasir

Check Also

وہ وقت جب پاکستانی فضائیہ کے میراج طیاروں کو امریکی نہیں پکڑ سکے

پاکستان ائیر فورس کے جنگجو ہوابازوں کو ہدف دیا گیا کہ انہیں بغیر کوئی سراغ …