Home / Pakistan Army / پاک فوج نے جدید ترین ڈرون ٹیکنالوجی حاصل کرلی

پاک فوج نے جدید ترین ڈرون ٹیکنالوجی حاصل کرلی

پاک فوج نے جدید ترین ڈرون ٹیکنالوجی حاصل کرلی

پاک فوج نے پاک چائنا اقتصادی راہداری، سوئی گیس پائپ لائن، حساس تنصیبات، پلوں، ڈیموں اور سرحدوں کی نگرانی کیلئے جدید ترین ڈرون ٹیکنالوجی حاصل کرلی۔

کراچی میں ایک نجی کمپنی کے تیار کردہ ڈرون طیارے ’’کال بروک‘‘ میں مسلسل 15 گھنٹے پرواز کرنے کی صلاحیت ہے جبکہ یہ ڈرون طیارہ ایک ہزار کلوگرام وزنی میزائل اور گولہ و بارود اٹھانے اور ٹارگٹ پر فائر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اس ڈرون کو 250 کلومیٹر کی حدود میں اڑایا جاسکتا ہے جبکہ سیٹلائٹ سسٹم سے منسلک کرنے کی صورت میں اس کی رینج لا محدود ہوسکتی ہے۔ اس ڈرون کی تیاری کے بعد کراچی یا اسلام آباد میں بیٹھ کر پوری دنیا کی نگرانی کی جاسکتی ہے۔

اس جدید ترین ٹیکنالوجی کی تیاری پر آنے والے اخراجات دنیا میں بنائے جانے والے ڈرون طیاروں کے مقابلے میں نہایت کم ہیں اور جو خصوصیات اس ڈرون میں موجود ہیں وہ کسی اور ملک کے پاس موجود نہیں۔

اس کے علاوہ پاکستانی انجینیرز نے عقاب ڈرون میں بھی بہتری لائی ہے۔ یہ ڈرون پوری طرح سے پاکستان میں تیار کیا گیا ہے اور اسے زیادہ وزن اٹھانے کے ساتھ ساتھ زیادہ دیر تک پرواز کرنے کے قابل بنایا گیا ہے۔

یاد رہے پاکستان اس وقت مختلف مقاصد کیلئے کئی طرح کے جدید ڈرون تیار کر رہا ہے۔
Pakistan new drones

About yasir

Check Also

کیا واقعی جنرل ضیاء الحق امریکی آلہ کار تھے؟

پاکستان میں آج بھی ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو جنرل ضیاء الحق کو امریکی …