Home / International / بھارتی فوج کی طرف سے دھمکی کے بعد چین نے بھارت کو اوقات یاد دلا دی

بھارتی فوج کی طرف سے دھمکی کے بعد چین نے بھارت کو اوقات یاد دلا دی

بیجنگ : ترجمان چینی وزار ت خارجہ نے بھارت کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج ماضی سے سبق سیکھے اورامن سبوتاژ کرنے والے اقدامات نہ کرے۔

تفصیلات کے مطابق چین نے بھارت کو خبردارکیا ہے کہ بھارت ماضی سے سبق سیکھے، امن کو سبوتاژ کرنے والی بیان بازی اور اقدامات سے باز رہے، اپنے علاقے کی حفاظت کے لئے ہرممکن اقدامات کریں گے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکینگ نے پریس کانفرنس میں بھارتی آرمی چیف کے بیان پرسخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کے سربراہ  کے بیان کوغیر تعمیری قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ ایسا بیان چین بھارت تعلقات کے لئے نقصان دہ ہے۔

چینی ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کے خلاف ہے، اس طرح کے بیانات سے سرحدوں پر امن اور استحکام کو نقصان پہنچے گا

وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف کےبیان سےثابت ہوگیا ، بھارتی فوجیوں نے گزشتہ سال چینی سرحد عبورکی تھی، ڈانگ لانگ چین کاحصہ ہے اور ہم اسکی حفاظت کرتے رہیں گے۔

یاد رہے کہ بھارتی آرمی چیف نے تین روز قبل اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ چین ایک طاقتور ملک ہے لیکن بھارت بھی کمزور نہیں ہے۔
Indian Army Chief

Share This

About yasir

Check Also

پاکستان سعودی عرب کی سلامتی کی خاطر کیا کچھ کرسکتا ہے۔

پاکستان میں عسکری اور سیاسی قیادت اس بات پر متفق ہیں کہ یمن میں جو …