Home / Pakistan Air Force / ائیر چیف سہیل امان کے نئے انکشافات

ائیر چیف سہیل امان کے نئے انکشافات

اسلام آباد: پاکستان ائیرفورس کے سربراہ چیف آف ائیرسٹاف ائیرچیف مارشل سہیل امان نے دوٹوک الفاظ میں انتباہ کیا ہے کہ کوئی بھی ملک ہمارے ملک میں جارحیت نہ کرے پاک فضائیہ پوری قوت سے ہرحملہ آور ملک کوتہس نہس کر دے گی ہماری جنگی قابلیت صلاحیت کاانڈیا کو بخوبی علم ہے وہ ائیرہیڈکوارٹرز میں اپنی رہائش پر جنگ گروپ کو خصوصی انٹرویو دے رہے تھے ونگ کمانڈرخود اس موقعہ پر موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ائیرفورس بھارت سے کسی طرح کم نہیں امریکہ کے مقابلے میں ایک درجہ کم ہے دشمن کو کسی قسم کی خوش فہمی میں مبتلا نہیں ہوناچاہیے پاک فضائیہ ملکی دفاع کا رول پورے مصمم ارادے طاقت سے کردکھائےگی پاک فضائیہ صرف اور صرف وطن عزیز کادفاع کرے گی مگر کسی دشمن کی فضائیہ نے پاکستان پر حملے کی غلطی کی تو اسکی نسلیں یاد رکھیں گی۔

انڈیا کا کونہ کونہ پاکستان اوراسکے میزائلوں کے نشانے پر ہے سپرپاور مڈل ایسٹ میں دراندازی اورمداخلت کرتی ہے ہم پاکستان میں ایسی زمینی اور فضائی مداخلت بھارت تو بھارت سپرطاقت بھی کرنے کاسوچ بھی نہیں سکتی ہم پہاڑوں کے درمیان کی وادیوں اوربے حد بلندیوں ( HIGH ALTITUDE )پر دشمن کے حملہ آور طیاروں کے پرخچے اڑانے کی صلاحیت کے حامل ہوگئے ہیں ہم دوشہروں میں فلائی پروگرام پرعمل پیراہوگئے ہیں جدید ترین جنگی طیارے ایف ۔35 سے بھی بہتر دنیا کاجدید ترین جنگی طیارہ بنانے جارہے ہیں جو جدید ر یڈار پر بھی نظر نہیں آیا کرے گا ہم نے اسکا نام عزم جنگی طیارہ رکھا ہے۔

یہ امریکہ وغیرہ کے (STEALTH) وار پلین کی تمام ترخصوصیات سے بھی کئی لحاظ سے آگے ہوگا پاکستان نے  سٹیلتھ جنگی طیارے کاڈیزائن بنالیا ہے اور اسکا لائحہ عمل اسٹارٹ کر دیا ہے یہ چھ ہزار میل کی اڑان ایک بارفیول بھرکر کرنے کی صلاحیت کاحامل ہوگا دنیا کے اس جدید ترین موسٹ ماڈرن طیارے کی تیاری میں پاکستان کو دو ملکوں کا فنی تعاون اور اشتراک عملی حاصل ہوگا۔
Pakistan Air Force Stealth Aircraft

عزم نامی پاکستانی سٹیٹ آف دی آرٹ جنگی طیارے میں سوفیصد ٹارگٹ تباہ کرنے والے پرسیژن(PRECISION )ویپن نصب ہونگے جو پاکستان نے تیار کرلئے ہیں۔ انڈین آرمی چیف کی طرف سے پاکستان کا ایٹمی صلاحیت کودھوکہ قراردے کر درحقیقت پاکستان کے خلاف جارحانہ عزائم کھل کر ظاہر کئے ہیں اس حوالے سے انڈین ائیرفورس کے متعلق سوالات کئے گئے تو پاک فضائیہ کے شیر دل جرات مند چیف آف سٹاف نے کہا کہ

ہم بھارتی فضائیہ سے کسی طور کم نہیں ہیں قوم کو یاد ہوگا کہ گزشتہ چار 4 سالوں میں انڈین جنگی طیارہ پاکستان کی فضائی حدود میں ایک بار نہیں گھس سکا کیونکہ ان کو علم ہے کہ پاک فضائیہ اس انڈین طیارے کو چشم زون میں اپنی سرزمین پر ٹکڑے ٹکڑے کر دینے کی صلاحیت اور ہتھیاروں سے لیس ہے بے شک بھارتی ائیرفورس کے طیاروں کی تعداد ایک کے مقابلے میں اڑھائی ہے,

مگر ہم 2020 تک یہ تناسب ایک کے مقابلے میں دو کردیں گے پاکستان فضائیہ میں پاک چین اشتراک عمل سے بنائے گئے کم و بیش ایف۔16 امریکی طیاروں کی عمومی جنگی صلاحیتوں کے حامل جے ایف 17تھنڈر طیاروں کی تعداد ایک سو کر دی گئی ہے۔

انڈین ائیر فورس سے متعلق جنگ کے استفسار پر ائیر چیف مارشل سہیل امان کی آنکھوں میں پاکستان کی فضاؤں کے محافظ کے طور پر چمک پیدا ہوئی پر عزم پاکستانی ائیر چیف نے کہا کہ ہم مغربی ہو یا مشرقی فضا ہو پاک فضائیہ دشمن کے ہر قسم کے طیاروں کو تباہ کرنے کے لئے بے چین رہے گی ہم نے پاکستان کی مشرقی اور مغربی سرحدوں پر پیٹرولنگ کے آرڈرز پاک فضائیہ کے تمام ائیر بیس کمانڈروں کو پہنچا دیئے ہیں۔

حتیٰ کہ حیدرآباد کے بولاری کے نئے فضائی اڈے پر سے آج ایف سولہ طیاروں کی نہ صرف پروازوں کا آغاز کر دیا ہے بلکہ اس فضائی اڈے پر فضائی جنگ کے جدید ترین اور مہلک ترین ہتھیار پہنچا دیئے ہیں ہمیں پونے دو سال پہلے رپورٹ دی گئی کہ بھارت کی سرکار کراچی تا خیبر قومی شاہراہ اور ریلوے سسٹم سندھ کے علاقے بولاری کے قریب کاٹنے کا پلان بنا رہی ہے۔
Bholari Air Base Pakistan
اس کے پلان کو نیست و نابود کرنے کے لئے بولاری ( ضلع حیدرآباد) میں ہم نے 21 ماہ کی ریکارڈ مدت میں پاکستان ائیر فورس کا ماڈرن ائیر بیس بنا کر وہاں ایف -16 سکواڈرن تعینات کر دیا ہے جو بھارتی جنگی عزائم کے لئے بہت بڑا ڈیٹرنس ہے۔ پاکستان فضائیہ کے چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ پاکستان جو عزم نامی اسٹیلتھ جنگی لڑاکا طیارہ ڈویلپ کرنے لگا ہے ایسا جدید ترین فائیٹر بمبار طیارہ بنانے کی بھارت میں بھی صلاحیت نہیں ہے جو چھ ہزار میل تک ایک دفعہ فیول لے کر محو پرواز رہا کرے گا۔

پاکستان کا یہ آواز کی رفتار سے بھی بہت زیادہ رفتار سے اڑنے والا جنگی طیارہ دشمن کے ٹھکانوں کی ریڈار میں نظر آئے بغیر تباہ کر کے اپنے اڈے پر اترنے کی صلاحیتوں سے لیس ہوگا۔ عزم لڑکا بمبار طیارہ پاکستانی قوم کا سر اقوام عالم میں فخر سے بلند کر دے گا پاکستان دشمن کے لئے ترانوالہ نہیں ہے بلکہ روایتی اور غیرروایتی ہتھیاروں والے ایٹمی ملک پاکستان کے زمینی فضائی بحری دفاع کاامین ہوگا ہم کسی پر جنگ مسلط ہرگز نہ کریں گے۔

تاہم پاکستان کی بری بحری فضائی سرحدوں کادفاع پورے عزم کے ساتھ کامیابی سے دنیاکو کردکھائیں گے۔ آج کل انڈین ائیرفورس پرانے جنگی طیاروں مگ۔21،مگ ۔27،مگ۔29کی وجہ سے گوناگوں مشکلات سے دو چار ہے آج ہویاکل پاک فضائیہ کو انڈین ائیرفورس کے ساتھ پنجہ آزمائی میں کبھی مشکل پیش نہیں آئے گی انہوں نے قوم کو یقین دلایاکہ پاکستان ائیرفورس کو انڈین ائیرفورس سے کسی بھی وقت مقابلہ کرنے میں کسی بھی دقت کاسامنا نہیں کرناپڑے گا۔

پاک فضائیہ کے عظیم قائد نے کہا کہ انہوں نے پوری دنیاگھومی ہے ہمارے ملک کے جو لوگ ہیں ان کے دل میں پاکستان کی محبت اور لگاو ہے وہ مثالی ہے ضرورت اس امرکی ہے کہ پاکستان بھرکے عوام انتشار، تفرقہ بازی چھوڑ کر ایک دوسرے سے تسبیح کے دانوں کی طرح مل کر رہیں۔ اتحاد کے ساتھ رہیں۔

دشمن کی دھمکیوں کا جواب افواج پاکستان دے گی قومی اتحاد وقت کاتقاضا ہے دفاع وطن عسکری قوت بخوبی کرے گا پاکستان کے اندر قومی اتحاد ستمبر1965جنگ کی طرح ابھی سے ہوجاناچاہیے انہوں نے بتایاکہ 1971کی جنگ کے وقت وہ ساتویں جماعت کے طالب علم تھے۔ سقوط مشرقی پاکستان کا سانحہ ان کی زندگی کا ٹرننگ موڑ تھا, اسی وقت انہوں نے طے کر لیا یہ عزم صمیم کر لیا کہ,

ملک و قوم کی عزت کی حفاظت کے لئے وہ بھرپور کردار ادا کریں گے اسلئے وہ میٹرک کا امتحان پاس کر کے پاکستان ائیر فورس میں شامل ہوگئے دسمبر 1971 کی جنگ میں ان کے بہنوئی میر پرویز شکر گڑھ محاذ پر شہید ہوگئے تھے اللہ نے پڑھائی پر میرا فوکس کرایا ائیر چیف نے کہا کہ مسلح افواج میں پڑھائی کا بے حد اہم رول ہے میں نے سرگودھا بورڈ سے بارہویں جماعت پاس کی۔

ائیر فورس میں ہی انہوں نے یونیورسٹی تعلیم مکمل کی وہ 1980 ءمیں پی اے ایف اکیڈمی رسالپور سے پاس آؤٹ ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ فلاننگ ایسا بزنس ہے آپ کے عزیز اسمیں شہادت نوش کر جاتے ہیں, ایسے واقعات نے میرا دل مزید پکا پختہ کیا اللہ نے بھی بڑا کرم کیا۔ دنیا کا کم و بیش ہر لڑاکا طیارہ خود اڑایا۔
Pakistan air chief

چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ فلائنگ (جنگی جہاز اڑانے) سے سب سے بڑی بات کمبیٹ کمانڈوز سکول سرگودہا میں بطور استاد پانچ سال پڑھانا ہے میں کمبیٹ کمانڈوز سکول کا کمان دار (کمانڈر) بھی رہا۔ پاک فضائیہ کے اعلیٰ عہدوں (آپریشن/ ٹریننگ) برانچوں میں ذمہ داریاں نبھائیں۔ ائیر چیف مارشل سہیل امان دو سال قبل آپریشن ضرب عضب کے صف اول کے منصوبہ ساز تھے۔

انہوں نے دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی بنانے کی ذمہ داریاں ادا کیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ نے دہشت گردوں کے قلع قمع میں اہم کردار ادا کیا آپریشن کو لیڈ کیا پاکستان آرمی کی مدد کرنے کی خاطر آرمی کے لئے راستوں کو کھولنے کے سلسلے کی قیادت کی پاک فضائیہ کےسربراہ نے گزشتہ روز فضائیہ کالونی شاہراہ اسلام آباد میں سٹیٹ آف دی آرٹ متبادل کی تعمیر مکمل ہونے پر اسکا افتتاح کیا۔

فضائیہ کالونی میں سکونت پذیر پاکستان ائیر فورس کے ریٹائرڈ افسروں اور سٹاف کو سی ایم ایچ یا پی اے ایف متبادل ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد آٹھ دس کلو میٹر کا سفر کر کے آنا پڑتا تھا اب فضائیہ کالونی والوں کو ہنگامی مدد اور علاج معالجے کی جملہ سہولیات بشمول ادویات فضائیہ کالونی کے پی اے ایف متبادل میں ملنا شروع ہوگئی ہیں اسکے علاوہ پاک فضائیہ کے کم تنخواہ والے سٹاف اور ضرورت مند پاک فضائیہ کے افسروں کے بچوں کی شادیوں کے لئے مالی امداد کا سلسلہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے شروع کرادیا۔

نیشن بلڈنگ میں اہم رول ادا کرتے ہوئے پی اے ایف نے ملک بھر میں یونیورسٹیاں ، کالج میڈیکل کالج و وکیشنل ٹریننگ سنٹر کھول دیئے ہیں۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ ہم بڑے بڑے جنگی طیاروں کی انسپکشن آج خود کرنے لگے ہیں ماضی میں انسپکشن کے لئے لڑاکا طیارے دوسرے ملکوں میں ہم بھجواتے تھے جن پر بیش بہا زر مبادلہ متعلقہ ملک کو ہم دیا کرتے تھے۔

آج ہم نہ کسی دوسرے ملک کی دھمکی سنتے ہیں نہ ہی کسی کی دھمکی کو کامیاب ہونے دیتے ہیں ہم نے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا سیکھ لیا پریسین (PRECISION) والے ہر قسم کے روایتی غیر روایتی ہتھیار ہم نے بنا لئے ہیں جو صحیح نشانے پر لگتے ہیں گزشتہ ماہ یو کے میں 89 ملکوں کی فضائی افواج کے اعلیٰ عہدیداروں کی انٹرنیشنل کانفرنس میں وہ گئے تھے جو رائیل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز یو کے میں ہوئی جس میں انہیں اول پوزیشن دی گئی۔
PAF New Weapons

Share This

About yasir

Check Also

وہ وقت جب پاکستانی فضائیہ کے میراج طیاروں کو امریکی نہیں پکڑ سکے

پاکستان ائیر فورس کے جنگجو ہوابازوں کو ہدف دیا گیا کہ انہیں بغیر کوئی سراغ …