Home / Pakistan / اسرائیلی نوجوان نے پاکستانی حکومت سے اپیل کر دی

اسرائیلی نوجوان نے پاکستانی حکومت سے اپیل کر دی

پاکستان نے اسرائیل کو تسلیم نہیں کر رکھا اورپاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل کا سفر ممکن نہیں۔ اسی طرح اسرائیلی پاسپورٹ کے حامل افراد بھی پاکستان نہیں آ سکتے۔

تاہم اب ایک اسرائیلی مسلمان نوجوان نے پاکستانی حکومت سے اسرائیلی پاسپورٹ پر یہاں آنے کی اجازت مانگی ہے اور اس کی ایسی وجہ بیان کی ہے کہ جان کرآپ بھی کہیں گے کہ اسے آنے دو۔ یہ نوجوان ایک منٹ کی ویڈیوز بنا کر فیس بک، یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس پر پوسٹ کرتا ہے۔

اس کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے متعلق ویڈیوز بنا کر دنیا کو اس ملک کے بارے میں بتاناچاہتا ہے چنانچہ پاکستانی حکومت سے اس نے درخواست کی ہے کہ وہ اسے اسرائیلی پاسپورٹ پر داخلے کی اجازت دے دے۔

اپنے فیس بک پیج Nas Daily پر اس نوجوان نے کہا ہے کہ ”میں پاکستان، بنگلہ دیش اور متحدہ عرب امارات کے بارے میں بہت کچھ سن رکھا ہے۔

میں وہ سب کچھ اپنی آنکھوں سے دیکھنا چاہتا ہوں اور اس کی ویڈیوز بنا کر دنیا کو دکھانا چاہتا ہوں۔ میں وعدہ کرتا ہوں کہ میری ویڈیوز میں سیاست کا عنصر شامل نہیں ہو گا۔ اگر اسرائیلی پاسپورٹ پر میرا داخلہ ممکن نہیں ہو سکتا تو میری ان ممالک سے درخواست ہے کہ وہ مجھے عارضی طور پر اپنا پاسپورٹ جاری کر دیں۔

Share This

About yasir

Check Also

کن کن محاذوں پر ملک کا دفاع ضروری ہو چکا ہے

جہاں پاکستان کے دفاع کی بات آتی ہے تو یہ دفاع صرف اور صرف میدان …