Home / Pakistan Army / بھارتی آرمی چیف کی پاکستان کو جنگ کی دھمکی

بھارتی آرمی چیف کی پاکستان کو جنگ کی دھمکی

بھارتی آرمی چیف کی جانب سے پاکستان کی جوہری طاقت کے مخالف بیان پر پاک فوج نے انتہائی دبنگ اور واضح پیغام پہنچادیا ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ بھارت کو جو چیز روک رہی ہے وہ ہماری قابل بھروسہ جوہری صلاحیت ہی ہے تاہم وہ ہمارا عزم آزمانا چاہتا ہے تو آزما لے لیکن اس کا نتیجہ وہ خود دیکھے گا۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ دونوں جوہری ریاستوں کے درمیان جنگ کی کوئی گنجائش نہیں ہے، ہم پاکستان کے خلاف کسی بھی بھارتی مس ایڈونچر کا جواب دیں گے، چیف آف آرمی اسٹاف ایک انتہائی اہم تقرری ہوتی ہے اور فور اسٹار وہ رینک ہے جس میں تمام عمر کا تجربہ اور پختگی شامل ہوتی ہے.

لہٰذا اس قسم کا غیر ذمہ دارانہ بیان اتنے اہم اور ذمہ دار عہدے والے افسر کو زیب نہیں دیتا۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کسی خوش فہمی میں نہ رہے، ایٹمی صلاحیت خاص طور پر بھارت سے نمٹنے کیلئے ہے،پاکستان کی جوہری صلاحیت مشرق کی طرف سے آنیوالے خطرات کیلئے ہے ۔

بھارت روایتی جنگ کے ذر یعے ہم پربھاری ہوسکتاتو اب تک ہوجاتا، جوہری ہتھیارکوی چوائس نہیں،کم سے کم دفاعی صلاحیت کاہتھیارسمجھتے ہیں، بھارت کو جو چیز روک رہی ہے وہ ہماری قابل بھروسا کم سے کم دفاعی صلاحیت ہے ، ایٹمی صلاحیت خاص طور پر بھارت سے نمٹنے کیلئے ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کے آرمی چیف جنرل بِپن روات نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر حکومت نے حکم دیا تو بھارتی آرمی سرحد پار کرکے پاکستان میں آپریشن کرنے سے بھی نہیں ہچکچائے گی۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کی جوہری صلاحیت ایک فریب ہے، اگر ہمیں واقعی پاکستانیوں کا سامنا کرنا پڑا اور ہمیں یہ ٹاسک دیا گیا تو ہمیں یہ نہیں کہیں گے کہ چونکہ پاکستان کے پاس جوہری ہتھیار ہیں اس لیے ہم سرحد پار نہیں کر سکتے۔‘
Indian Army Chief Threaten Pakistan

Share This

About yasir

Check Also

پاک فوج کے آفیسرز کو تربیت نہ دینے پر امریکہ کو کیا نقصانات اٹھانا پڑینگے

امریکا کی طرف سے پاکستانی فوج کی ملٹری ٹریننگ پروگرام کی فنڈنگ کم کرنے پر …