Home / India / بھارت نے ‘کارٹو سیٹ’ سمیت مزید 31 سیٹلائٹ خلا میں روانہ کر دیے

بھارت نے ‘کارٹو سیٹ’ سمیت مزید 31 سیٹلائٹ خلا میں روانہ کر دیے

بھارت کی طرف سے خلا میں کارٹو سیٹ سیٹلائٹ بھیجنے کے منصوبے پر پاکستان پہلے ہی تحفظات کا اظہار کر چکا ہے جسے اسلام آباد کے بقول سول اور فوجی دونوں مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔بھارت کے خلائی تحقیقات کے ادارے (آئی ایس آر او) نے جمعے کو اطلاعات کے مطابق ایک ساتھ 31 سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ خلا میں روانہ کیا ہے۔ ان میں ملک کا 100 واں سیٹلائٹ’ کارٹوسیٹ’ بھی شامل ہے۔

آئی ایس آر او کے حکام نے بتایا ہے کہ ‘کارٹو سیٹ’ بنیادی طو پر طویل فاصلے سے تصاویر لینے کی صلاحیت کا حامل ہے اور اس مقصد کے لیے اس میں خاص نوعیت کے کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔
new indian satellite

حکام کے مطابق کارٹو سیٹ کے علاوہ خلا میں مزید 30 سیٹلائٹ بھی روانہ کیے گئے ہیں جن میں سے تین بھارت کے جبکہ باقی 28 سیٹلائٹ چھ ملکوں کے ہیں جن میں کینیڈا، فن لینڈ، فرانس، جنوبی کوریا، برطانیہ اور امریکہ شامل ہیں۔

گزشتہ دو دہائیوں کے دوران بھارت سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجنے کے لیے ایک سستا اور قابلِ عمل متبادل حل دینے والے ملک کے طور پر سامنے آیا ہے۔
indian satellite

بھارت کی طرف سے خلا میں کارٹو سیٹ سیٹلائٹ بھیجنے کے منصوبے پر پاکستان پہلے ہی تحفظات کا اظہار کر چکا ہے جسے اسلام آباد کے بقول سول اور فوجی دونوں مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

پاکستان نے ان تحفظات کا اظہار بھارت کی طرف سے خلاف میں 100واں سیٹلائٹ فضا میں روانہ کرنے سے ایک دن پہلے کیا۔

پاکستان کے دفترِ خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے جمعرات کو معمول کی ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران بھارت کی طرف سے کارٹو سیٹ کو خلا میں بھیجنے کے منصوبے سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دوہرے مقاصد کے حامل سیٹلائٹ عدم استحکام کا باعث بننے والی فوجی صلاحیتوں میں اضافے کا موجب بن سکتے ہیں۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ تمام ریاستیں خلائی ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کی کوشش کرنے کا جائز حق رکھتی ہیں۔

تاہم ان کے بقول ایسی ٹیکنالوجی کی دوہری نوعیت کے پیشِ نظر ایسی ٹیکنالوجی کو عدم استحکام کا سبب بننے والی فوجی صلاحیت میں اضافے کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔ اس کی وجہ سے علاقائی اسٹریٹجک استحکام پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

اگرچہ بھارت کے طرف سے پاکستان کے دفترِ خارجہ کے بیان پر کوئی ردِ عمل سامنے نہیں آیا ہے لیکن بھارتی حکام کا موقف ہے کہ کارٹو سیٹ کو دیہاتی اور شہری علاقوں، ساحلی علاقوں اور پانی کی تقسیم کے معاملات کا جائزہ لینے کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔
Indian Military Satellite

Share This

About yasir

Check Also

کیا انڈین مسلم کشمیر میں غصہ نکال رہے ہیں؟

کیا انڈین مسلم کشمیر میں غصہ نکال رہے ہیں؟ بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام …