Home / Pakistan Army / ایف ایم-90 (ایچ کیو-7 بی) شارٹ رینج ائیرڈیفنس سسٹم

ایف ایم-90 (ایچ کیو-7 بی) شارٹ رینج ائیرڈیفنس سسٹم

“ایف ایم-90 (ایچ کیو-7 بی) شارٹ رینج ائیرڈیفنس سسٹم”

یہ جدید شارٹ رینج ائیرڈیفنس چین کا بنایا ہوا ہے ۔ اس ائیرڈیفنس کو چین اور اس کے دوست ممالک الجیریا, ترکمانستان, بنگلہ دیش اور پاکستان استعمال کرتے ہیں۔

اس ائیرڈیفنس کی ابتدائی قسم “FM-80” پرانے لڑاکا طیاروں کو مار گرانے کے لیے استعمال کی جاتی تهی لیکن “FM-90″ ائیرڈیفنس سسٹم جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور ہر طرح کے جہازوں کو مار گرانے کے لیے موثر ہے. یہ نظام 15 کلومیٹر کے فاصلے تک کسی بهی فضائی دشمن کو مار گراتا ہے.اس کے میزائل کی رفتار” 2.3 ” ماک ہے ۔

ایک ریڈار اور 4 میزائل ٹیوب پر مشتمل یہ ٹینک سسٹم بیک وقت 4 چهوٹے میزائل فائر کرتا ہے جبکہ اس دفاعی نظام کے ریڈار کی سرچنگ رینج 25 سے 30 کلومیٹر ہے. اس نظام کو پوئنٹ ایریا ائیر ڈفینس اور کسی خاص جگہ کے دفاع کے لیے استعمال کیا جاتا ہے.
Pakistan Air defence System

جدید ہونے کے ساتھ ساتھ یہ ایک سستا ہتھیار ہے۔ ایک لانچر سسٹم ایک کروڑ باسٹھ لاکھ پاکستانی روپے کا ہے۔ جبکہ اس کے ایک میزائل کی قیمت 25 لاکھ روپے تک ہے۔

پاکستان آرمی کے علاوہ پاکستان نیوی بھی اسکے نیول ویرینٹ ائیر ڈیفنس سسٹم کو استعمال کرتی ہے۔ پاکستان نیوی کے فریگیٹس اس ائیر ڈیفنس میزئل سسٹم سے لیس ہیں.
Pakistan Navy air defence

About yasir

Check Also

کیا واقعی جنرل ضیاء الحق امریکی آلہ کار تھے؟

پاکستان میں آج بھی ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو جنرل ضیاء الحق کو امریکی …