Home / Pakistan Army / الکوٹن (Alcotan-100) اینٹی ٹینک راکٹ لانچر

الکوٹن (Alcotan-100) اینٹی ٹینک راکٹ لانچر

الکوٹن(Alcotan-100) اینٹی ٹینک راکٹ لانچر

پاکستان میں آرپی جی-7 راکٹ لانچر کا استعمال ماضی میں ٹینکوں اور فوجی بیرکوں کو تباہ کرنے کے لیے کیا گیا لیکن 21ویں صدی کے شروع میں ٹینکوں کی فولادی دیواریں آر پی جی7 کو شکست دینے کے قابل ہو گئیں. ان حالات کو دیکهتے ہوئے کئی ممالک نے اپنے راکٹ لانچرز کو اپگریڈ کرنا شروع کر دیا تا کہ طاقت کے خلاء کو پر کیا جا سکے.

پاکستان نے 2015 میں الکوٹن-100 نامی جدید راکٹ لانچر ایک مغربی ملک “سپین” سے لائسینس کی بنیاد پر خریدا اور پاکستان میں اس راکٹ لانچر کی تیاری شروع کی گئی. یہ راکٹ سسٹم دوسرے الفاظ میں آرپی جی-29 کی جدید نسل کہلاتا ہے.

صرف 2016 میں پاکستان نے ایسے 1500 راکٹس اور 200 سے زائد الکوٹن-100 راکٹ سسٹم اپنی اسلحہ ساز فیکٹری میں تیار کئے.
یہ 100 ایم ایم راکٹ لانچر کسی بهی بنکر یا ٹینک کو 600 میٹر کے فاصلے سے انتہائی درستگی کے ساتھ تباہ کر سکتا ہے.

ان کا استعمال عام نہیں کیا گیا لیکن بهارتی فوج کے بنکر اڑانے کے لیے ان کا استعمال کیا جاتا ہے.

چند ماہ پہلے آئی ایس پی آر کی وڈیو جاری ہوئی تهی جس میں تباہ ہوتے بهارتی بنکر دکهائے گئے.ان بنکرز کو بهی اسی راکٹ لانچر سے ہی اڑایا گیا تها.اس کا فائدہ یہ ہے کہ توپ خانے کی نسبت ان کا استعمال کم لاگت ہے اور ان کے استعمال سے بے گناہ عوام کے نقصان کا خدشہ نہیں ہوتا.

مختصر یہ کہ اس راکٹ لانچر کے آنے کے بعد ایل او سی پر تعینات بهارتی فوج نے اپنے بنکروں میں سونا چهوڑ دیا ہے.
Pakistan Army Latest

About yasir

Check Also

کیا واقعی جنرل ضیاء الحق امریکی آلہ کار تھے؟

پاکستان میں آج بھی ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو جنرل ضیاء الحق کو امریکی …