Home / Pakistan Army / پاکستان کے پاس کے آر ایل 122 ملٹی بیرل راکٹ سسٹم

پاکستان کے پاس کے آر ایل 122 ملٹی بیرل راکٹ سسٹم

پاکستان کے پاس دنیا کے بہترین لائسینس یافتہ لانگ رینج ملٹی بیرل راکٹ سسٹم ہیں .لیکن “KRL-122” نام کا ملٹی بیرل راکٹ سسٹم پاکستان خود بناتا ہے.

یہ ایک میڈیم رینج 122 ایم ایم ملٹی بیرل راکٹ سسٹم ہے جو کہ 20 سے 40 کلومیٹر کی رینج تک راکٹ داغ سکتا ہے.یہ ایک گائیڈڈ راکٹ سسٹم ہے, اس سسٹم کی 32 سے 40 سموتھ راکٹ ٹیوبز ہوتی ہیں جو کہ ایک ایم 35 نامی 6 بائی 6 ٹرک پر نصب ہوتی ہیں.یہ راکٹ سسٹم ایک منٹ سے بھی کم وقت میں اپنے تمام راکٹ داغ سکتا ہے, اس کا کریو تین افراد پر مشتمل ہوتا ہے۔
Pakistan Multi rocket System

اسں نظام کو اے-کیو خان ریسرچ لیباٹری میں بنایا گیا ہے اور اب تک یہ سسٹم بنگلہ دیش کو فروخت بھی کیا جا چکا ہے. یہ نظام پاکستان کی طرف سے بھارتی کولڈ سٹارٹ ڈکٹرائن کے خلاف دفاعی تیاری کی ایک کڑی ہے۔
cold start doctrine

جس ٹرک پر یہ ملٹی بیرل راکٹ سسٹم نصب ہوتا ہے اس کی رینج 405 کلو میٹر ہے۔ اور سپیڈ تقریبا 75 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے ۔ یوں اس زبردست دفاعی نظام کو انتہائی کم وقت میں متعلقہ علاقے تک پہنچا کر نا صرف دشمن کی پیش قدمی کو روکا جا سکتا ہے بلکہ چند منٹ میں دشمن تنصیبات کو راکھ میں بدلا جا سکتا ہے۔ نصر میزائل کے ساتھ ساتھ اس کا استعمال دشمن کے خلاف زبردست حکمت عملی ہو گی۔
pakistan Nasr New

Share This

About yasir

Check Also

کیا واقعی جنرل ضیاء الحق امریکی آلہ کار تھے؟

پاکستان میں آج بھی ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو جنرل ضیاء الحق کو امریکی …