Home / Pakistan Army / پاکستان میں نئے اور جدید ترین جنگی ٹینک کی آزمائشیں جاری

پاکستان میں نئے اور جدید ترین جنگی ٹینک کی آزمائشیں جاری

پاکستان چین کا جدید ترین جنگی ٹینک “VT-4” خریدے گا اس جدید ٹینک کو “MBT 3000” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

پاکستان نے حال ہی میں چین سے اس ٹینک کے اپگریڈڈ ورژن کا پروٹو ٹائپ منگوایا ہے یہ پروٹوٹائپ پاکستان میں آزمایا جا رہا ہے، مختلف آزمائشوں کے بعد یہ طے کیا جائے گا کہ یہ ٹینک کتنی تعداد میں خریدے جائیں۔

Al haider tank

اطلاعات کے مطابق اگر یہ جدید ترین ٹینک پاکستان کی دفاعی ضروریات پر اترا تو پاکستان چین سے الخالد ٹینک کی طرح “VT-4” ٹینک کا بھی لائسنس حاصل کرکے اسے ملکی سطح پر تیار کرے گا۔ پاکستان میں اسے الحیدر ٹینک کا نام بھی دیا جا سکتا ہے۔

یہ جدید جنگی ٹینک یعنی “VT-4″ یا MBT-3000” دراصل الخالد یعنی “MBT-2000” کا ہی اپگریڈڈ ورژن ہے، پاکستان اس وقت الخالد 2 پروجیکٹ پر بھی کام کر رہا ہے جو کہ نئی نسل کا جدید ترین جنگی ٹینک ہوگا۔

چین سے پاکستان میں آزمائش کے لیے لایا جانے والا “VT-4” ٹینک کئی خصوصیات کا حامل ہے، یہ ٹینک 52 ٹن وزنی ہے، اس کی لمبائی 10 میٹر سے زیادہ ہے جب کہ اونچائی 2.30 میٹر ہے، اسے تین لوگ آپریٹ کرتے ہیں، جن میں کمانڈر ، ڈرائیور اور گنر شامل ہیں۔

اس کے آرمر یعنی باہری چادر کی تفصیلات کو خفیہ رکھا گیا ہے، اس باہری چادر کا جنگی ٹینک کی حفاظت میں اہم کردار ہوتا ہے، اس ٹینک کی حفاظت کے لیے ری ایکٹیو آرمر کی تہہ بھی موجود ہوگی۔
Pakistan Battle Tank

اس کے علاوہ اس ٹینک کے جدید حفاظتی نظام میں ایکٹیو پروٹیکشن سسٹم بھی شامل ہے، جس کے تحت ٹینک کو اینٹی ٹینک میزائلوں سے بچانے میں مدد ملے گی، ٹینک کے جدید حفاظتی نظاموں میں ” Electronic Counter Measures بھی شامل ہوں گے, اس کے علاوہ یہ ٹینک لیزر وارننگ ریسیور سے بھی لیس ہے, جو کہ ایک وارننگ سسٹم ہوتا ہے, اور کریو کو ممکنہ خطرات سے آگاہ رکھتا ہے۔
Pakistan Battle tanks

اس جنگی ٹینک میں دشمن اور دوست کی پہچان کرنے والا آلہ یعنی ” IFF” بھی نصب ہے۔ سب سے بڑھ کر اس جدید ٹینک پر نیوکلیئر، بائیولوجیکل اور کیمیکل ہتھیاروں کا بھی اثر نہیں ہوتا، یعنی تابکار مادے اس ٹینک کے اندر داخل نہیں ہوسکتے اور کریو مکمل طور پر محفوظ رہتا ہے۔ اس کے علاوہ اس جدید ٹینک کو کئی مزید جدید اور پیچیدہ حفاظتی نظام سے بھی لیس کیا گیا ہے جن کی تفصیلات میسر نہیں۔

اگر اس ٹینک پر نصب ہتھیاروں کے متعلق بات کی جائے تو اس ٹینک پر 125 ایم ایم کی کینن نصب ہے جو کہ چار مختلف قسم کے راونڈز فائر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جن میں کائنیٹک انرجی پینیٹریٹر، ہائی ایکسپلوزیو سکواش ہیڈ، ہائی ایکسپلوزیو اینٹی ٹینک وارہیڈ اور ہائی ایکسپلوزیو راؤنڈز شامل ہیں۔

اسکے علاوہ ٹینک پر سیکنڈری ہتھیار اس کا “ریموٹ ویپن سسٹم” ہے، ٹینک پر تیسرا ہتھیار اینٹی ایئر کرافٹ گن ہے جبکہ چوتھا مشین گن ہے۔
Remote Weapons Pakistan

اس جنگی ٹینک میں چینی ساختہ 1300 ہارس پاور ڈیزل انجن استعمال ہورہا ہے جس کی مدد سے یہ ٹینک 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتا ہے جبکہ اس ٹینک کی رینج تقریبا پانچ سو کلومیٹر تک ہے۔

خصوصیات کے اعتبار سے “VT-4” ٹینک بلاشبہ ایک زبردست اور جدید ترین ہتھیار ہے اور پاکستان کے دفاع میں ایسے جدید ٹیکنولوجی سے لیس ٹینک کا شامل ہونا خوش آئیند ہے۔
Pakistan New Tank

Share This

About yasir

Check Also

پاک فوج کے آفیسرز کو تربیت نہ دینے پر امریکہ کو کیا نقصانات اٹھانا پڑینگے

امریکا کی طرف سے پاکستانی فوج کی ملٹری ٹریننگ پروگرام کی فنڈنگ کم کرنے پر …