Home / Pakistan Army / پاکستان آرمی کے زیر استعمال ٹائپ 87 آٹومیٹک گرینیڈ لانچر

پاکستان آرمی کے زیر استعمال ٹائپ 87 آٹومیٹک گرینیڈ لانچر

پاکستان کے پاس گرینیڈ داغنے والے چند ہتهیار موجود ہیں لیکن پاک آرمی کو ایک ایسے پاورفل آٹومیٹک گرینیڈ لانچر کی ضرورت تهی جو ایک وقت میں کئی گرینیڈ لمبے فاصلے تک داغ سکے.اس حوالے سے پاکستان نے چائنا سے نیا آنے والا ٹی-87 آٹومیٹک 35 ایم ایم گرینینڈ لانچرز خریدے.

ان کی کارکردگی سے متاثر ہو کر پاکستان نے فیصلہ کیا کہ چین سے اس زبردست ہتھیار کا لائسنس حاصل کرکے اسے ملکی سطح پر بھی تیار کیا جائے۔ یہ لانچرز اور ان کے مختلف نوعیت کے گرینیڈز اب پاکستان خود بناتا ہے۔ اور بڑی تعداد میں پاکستان آرمی انہیں استعمال کرتی ہے ۔
Pakistan Army Automatic
یہ لانچر 600 میٹر سے 1750 میٹر رینج تک درستگی سے گرینیڈ داغ سکتا ہے. جبکہ اس کا فائرنگ ریٹ 500 گرینینڈ فی منٹ ہے. یعنی اگر ایمونینشن بڑها دیا جائے تو یہ آٹومیٹک گرینیڈ لانچر ایک منٹ میں 500 گرینینڈ داغ سکتا ہے. اس قدر زیادہ دوری تک گرینیڈ پھینکنے والا یہ ہتھیار نہ صرف زمین سے استعمال کیا جا سکتا ہے بلکہ اسے آرمرڈ گاڑیوں اور ہیلی کاپٹروں پر بھی نصب کیا جا سکتا ہے۔

چین کا یہ دعوٰی ہے کی اسکی مدد سے کم اونچائی پر اڑنے والے آبجیکٹس کو بھی گرایا جا سکتا ہے, اسکی موومنٹ انتہائی آسان ہے کیونکہ اس کا وزن ایک ڈرم میگزین کے ساتھ 12 کلو گرام سے 20 کلو گرام ہوتا ہے۔ ایک ڈرم میگزین میں 15 گرینیڈ ہوتے ہیں۔

ان لانچرز کی مدد سے باآسانی کسی بهی مضبوط مورچے یا دیوار کو گرایا جا سکتا ہے۔ اس کا ایک گرینڈ اپنے اردگرد 5 میٹر تک دشمن فوجیوں کو ہلاک یا شدید زخمی کر سکتا ہے۔ لانچر کو ہیٹ سے بچانے کے لیئے اس میں ائیر کولنگ سسٹم نصب ہے جبکہ گیس آپریٹڈ ری لوڈنگ بھی اس میں استعمال ہوتی ہے۔
Pakistan Army New Weapons

Share This

About yasir

Check Also

کیا واقعی جنرل ضیاء الحق امریکی آلہ کار تھے؟

پاکستان میں آج بھی ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو جنرل ضیاء الحق کو امریکی …