Home / Pakistan Navy / پاکستان نیوی کا نئے اینٹی شپ کروز میزائل کا تجربہ

پاکستان نیوی کا نئے اینٹی شپ کروز میزائل کا تجربہ

پاکستان نیوی نے سمندر میں “حربہ” میزائل فائر کیا ہے، حربہ میزائل نے انتہائی درستگی سے حدف کو تباہ کیا، پاکستان نیوی نے یہ ٹیسٹ اس وقت کیا ہے جب امریکہ مسلسل پاکستان پر حملہ کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔
Pakistan Navy Test Fires

خیال کیا جارہا ہے کہ امریکہ پاکستان میں کاروائی کرنے کے لیے پر تول رہا ہے، اور عین ممکن ہے کہ یہ حملہ بھارت اور امریکہ مشترکہ طور پر کریں۔ اس بات سے کوئی بھی انکار نہیں کرسکتا کہ اس وقت امریکہ اور پاکستان کے تعلقات میں اس قدر کشیدگی آچکی ہے جیسی پہلے کبھی نہیں آئی تھی۔

اس ساری صورتحال کو سمجھتے ہوئے پاکستان کی سول اور ملٹری لیڈرشپ نے اہم فیصلے بھی کیئے ہیں، اور اس بات کا عہد کیا گیا ہے کہ چاہے بھارت کی طرف سے حملہ ہو یا پھر امریکہ کی طرف سے پاکستان کی مسلح افواج ہر حالت میں جواب دیں گی۔

ممکن ہے کے امریکی نیوی کو اس کاروائی میں استعمال کیا جائے اور ٹومو ہاک میزائل کے حملے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے، حال ہی میں پاکستان کے سینیئر تجزیہ کار شاہد مسعود نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا ہے کہ امریکا اپنی نیوی کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے اہم مقامات پر ٹومو ہاک میزائل داغ سکتا ہے۔
Pakistan Test New Missile

یاد رہے کچھ عرصہ پہلے امریکی نیوی نے یہی مزائل شام میں ہوائی اڈوں پر فائر کیے تھے جس کے نتیجے میں وہاں کھڑے جنگی جہاز مکمل طور پر تباہ ہو گئے تھے۔

میرے خیال میں پاکستان نیوی نے اسی خطرے کے پیش نظر اس میزائل کا تجربہ کیا ہے، جبکہ اسی میزائل کا تجربہ چند ماہ پہلے ہی پاکستان نیوی کر چکی ہے، لہذا یہ تجربہ محض تجربہ نہیں ہے ، یہ ایک پیغام ہے جو کہ پاکستان کی نیوی کی طرف سے دیا گیا ہے، اور پیغام یہ ہے کہ پاکستان پر حملے کی نیت سے آنے والے امریکی نیوی کے بحری جنگی جہازوں کو نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ امریکہ اور بھارت ایسا کیوں کریں گے، اصل میں دونوں ممالک کو پاک چین اقتصادی راہداری کی کامیابی ہضم نہیں ہو رہی، اور دونوں ممالک یہ نہیں چاہتے کہ پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہوں، دونوں ممالک نے ایک منصوبہ بندی کے تحت سول لیڈرشپ میں سے کچھ کالی بھیڑوں کو خریدا اور ان کے زریعے پاکستان کو اس قدر مقروض کر دیا گیا کہ اب پاکستان قرضوں میں بری طرح سے جھکڑا جاچکا ہے،اور اس مشکل وقت سے نکلنے کے لیے پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان کے لیے انتہائی اہم ہے۔

اسی منصوبے کے تحت پاکستان کی معیشت بہتر ہوگی، جو کہ امریکہ اور بھارت کو نظر آرہا ہے۔ لہذا دونوں ممالک مشترکہ طور پر اس منصوبے کو ختم کروانا چاہتے ہیں۔اور اسی لیے پاکستان پر حملہ کرنے کا ماحول بنایا جارہا ہے۔
America Plan To Attack On Pakistan

Share This

About yasir

Check Also

پاک بحریہ کی زبردست کامیابیاں

چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بعد پاکستان کو بحری قوت بڑھانے کا خیال آیا، اگرچہ …