Home / Pakistan Air Force / پاک فضائیہ جے ایف سترہ بلاک تھری تیاروں میں نئی جنریشن کے میزائل استعمال کرے گی

پاک فضائیہ جے ایف سترہ بلاک تھری تیاروں میں نئی جنریشن کے میزائل استعمال کرے گی

پاکستان فضائیہ میں بہت جلد “JF-17 Block 3” شامل ہونے جا رہا ہے یہ طیارہ اب تک کا سب سے جدید ترین 4.5 جنریشن کا پاکستانی لڑاکا طیارہ ہو گا، اس طیارے کو جدید ائیر فریم کے علاوہ جدید حفاظتی نظام اور نئی جنریشن کے میزائلوں سے لیس کیا جائے گا۔
Jf 17Block 3 Picture

چین لڑاکا طیاروں سے فائر کئے جانے والے نئے میزائل بنا رہا ہے یہ میزائل امریکہ ساختہ جدید لڑاکا طیاروں کے حفاظتی نظاموں کو دیکھتے ہوئے بنائے جا رہے ہیں، پاکستان یہ میزائل اپنے آنے والے نئے لڑاکا طیاروں میں نصب کرنا چاہتا ہے تاکہ پاک فضائیہ کو جدید ہتھیاروں سے لیس کیا جاسکے اور مستقبل کی جنگی حکمت عملی بنائی جا سکے۔

یوں تو پاکستان نئی جنریشن کے بہت سے میزائل خریدے گا مگر ایک خاص میزائل بہت اہمیت کا حامل ہے جو کہ فضا سے فضا میں مار کرتا ہے، یہ میزائل چینی ساختہ ہے۔

یہ میزائل “PL-12” سے اگلا ورژن  “PL-15” ہے،اور اس میزائل کو چین نے اپنے جدید طیاروں کے لیے بنایا ہے، کچھ عرصہ پہلے اس میزائل کو چین کے “J-16” لڑاکا طیارے سے فائر کرکے کامیاب تجربہ کیا گیا تھا، جس کے بعد انٹرنیشنل میڈیا نے امریکی طیاروں کے لیے اس میزائل کو ایک بڑا خطرہ قرار دیا تھا، اس کی رینج تین سو کلومیٹر سے بھی زیادہ ہے۔
Pakistan Air Force Missile

چین کے بنائے ہوئے “PL-15” کو بہترین “Radar Seeker” اور “Dual Pulse Rocket Motor” ہر طرح کے فضائی ٹارگٹس کے لیے سنگین خطرہ بناتے ہیں، یہ میزائل اپنی طاقتور راکٹ موٹر کی وجہ سے لمبے فاصلے تک ماک 4 کی رفتار سے پرواز کر سکتا ہے. اس میزائل کا گائیڈنس سسٹم دو طرح کے ڈیٹا لنک پر مشتمل ہونے کے ساتھ ساتھ “Active/Passive Dual Mode AESA Seeker” اور جام ہونے سے بچنے کے نظام بھی موجود ہو گا۔

اس کے علاوہ یہ میزائل لانچ ہونے سے پہلے حدف کی معلومات اویکس طیاروں کے علاوہ زمین پر موجود ریڈاروں اور سیٹلائٹ سے بھی لے سکتا ہے,
“PL-15” میزائل میں “IIR” یعنی “imaging Infrared Seeker” کی سہولت اس کے حدف کے یقینی نشانے کی زمانت ہے،اس مزائل کو ہدف تک پہنچنے سے دشمن کا کوئی بھی حفاظتی نظام  نہیں روک سکتا۔
Pak China New Missile

پاک فضائیہ کے اعلیٰ عہدیدار اس بات کی تصدیق کرچکے ہیں کہ جے ایف 17 بلاک 3 کے لیئے پہلے سے زیادہ جدید میزائل خریدے جائیں گے،جن میں کم فاصلے سے لے کر لمبے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل شامل ہوں گے۔

About yasir

Check Also

وہ وقت جب پاکستانی فضائیہ کے میراج طیاروں کو امریکی نہیں پکڑ سکے

پاکستان ائیر فورس کے جنگجو ہوابازوں کو ہدف دیا گیا کہ انہیں بغیر کوئی سراغ …