Home / Pakistan Army / پاکستانی افواج کے زیر استعمال اورلینکن ائنٹی ائیرکرافٹ گنز

پاکستانی افواج کے زیر استعمال اورلینکن ائنٹی ائیرکرافٹ گنز

اینٹی ائیرکرافٹ گنز میں سے سب سے زیادہ کارآمد اورلینکن گنز کو سمجها جاتا ہے جو کہ اورلینکن کنٹرویز نام کی کمپنی بناتی ہے یہ گنز کسی نا کسی شکل میں دنیا کے ہر ملک کے زیراستعمال ہیں.

امریکا اس گن کی ایک قسم اپنے نیوی فریگیٹس پر بهی استعمال کرتا ہے جو کہ 20ایم ایم کی گن ہوتی ہے.اس گن کی سب سے بهاری قسم “35ایم ایم ٹاوڈ اورلنکن گن” پاکستان کے زیراستعمال ہے.جو کہ ٹو بیرل گن ہے.

یہ گن 13 ہزار فٹ(4000میٹر) کی بلندی پر پرواز کرنے والی کسی بهی مشین کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکهتی ہے.یہ گن 550 راونڈ فی منٹ کے حساب سے فائر کرتی ہے جبکہ ایک گن کی بیرل میں 550 راونڈ ہی موجود ہوتے ہیں.اگر اسکی 3.2 میٹر بیرل کی لمبائ بڑها دی جائے تو فائرنگ ریٹ بهی مزید زیادہ ہو سکتا ہے.

یہ واحد اینٹی ائیرکرافٹ گن ہے جو بیک وقت پاکستان کی نیوی،آرمی اور ائیرفورس کے زیراستعمال ہے. ان گنز کو پاک نیوی ساحلی دفاع کے لیے استعمال کرتی ہے جبکہ پاکستان ائیرفورس ان گنز کو فضائی اڈوں کے اردگرد نصب کرتی ہے.پاکستان آرمی زمینی افواج کو فضائی حملے سے بچانے کے لیے انہیں میدان جنگ میں تعینات کرتی ہے.

ان گنز کو ایک وہیکل پر لگے ریڈار کی مدد سے آنے والے ٹارگٹ کے بارے مطلع کیا جاتا ہے.گنز کے اوپر لگی جالی گنز کر جہاز کے ریڈار سے اوجهل رکهتی ہے.

پاکستان ان گنز کو وافر مقدار میں آپریٹ کر رہا ہے اور کسی بهی فضائی دشمن کے لیے یہ حقیقی موت ثابت ہوں گی.
pakistan air defense

Share This

About yasir

Check Also

کیا واقعی جنرل ضیاء الحق امریکی آلہ کار تھے؟

پاکستان میں آج بھی ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو جنرل ضیاء الحق کو امریکی …